
بھارت کی کنڑ فلموں کے مشہور اداکار و ہدایتکار اُپیندرا اور ان کی اہلیہ اداکارہ پریانکا سائبر کرائم کا شکار ہوگئے اور دونوں کا موبائل فون ہیک کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اُپیندرا کی اہلیہ اداکارہ پریانکا کو فون پر ایک مشکوک پیغام موصول ہوا، جس میں ہیکرزکی جانب سے کہا گیا کہ آرڈر کی ڈلیوری کسی مسئلے کے باعث مکمل نہیں ہوسکی اور انہیں ایک نمبر ملانے کی ہدایت دی گئی جس میں عجیب و غریب نشانات شامل تھے۔ فراڈ سے لاعلم پریانکا نے وہ نمبر ڈائل کرنے کی کوشش کی۔
کچھ دیر بعد اداکارہ کے شوہر اُپیندرا نے بھی اپنے فون سے اسی نمبر پر کال کرنے کی کوشش کی، اور پھر دونوں کے موبائل ہیک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق موبائل فون ہیک کرنے کے بعد ہیکرز نے جوڑے کے موبائل فون میں موجود دوستوں اور قریبی ساتھیوں کے نمبر پر میسجز کیے اور 22 ہزار روپے آن لائن ٹرانسفر کرنے کا بولا گیا کہ رقم چند گھنٹوں میں واپس کر دی جائے گی۔
تاہم اداکار اُپیندرا نے فوراً سوشل میڈیا پر لائیو آکر دوستوں اور قریبی ساتھیوں کو خبردار کیا کہ ایسے دھوکے کا شکار نہ ہوں۔
اداکارہ پریانکا نے بھی اپیل کی اور واضح کیا کہ میرا اور ر اُپیندرا کا فون ہیک ہوگیا ہے۔ کچھ لوگ میسجز کر کے آپ سے پیسے مانگ رہے ہیں۔ ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ کوئی بھی رقم نہ بھیجے، یہ ہم نہیں ہیں۔ یہ رقم مانگنے والے پیغامات جعلی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے نے اس معاملے پر پولیس میں باقاعدہ شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
Leave a Reply