کترینہ اور وکی کے ہاں آئندہ ماہ پہلے بچے کی پیدائش متوقع: بھارتی میڈیا کا دعویٰ


کترینہ اور وکی کے ہاں آئندہ ماہ پہلے بچے کی پیدائش متوقع: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

 کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے /فوٹوفائل

بالی  وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے پہلے بچے کی پیدائش سے متعلق خبریں ایک بار پھر بھارتی میڈیا کی زینت بن گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کترینہ اور وکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش اکتوبر اور نومبر میں متوقع ہے  تاہم جوڑے کی جانب سےتاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آسکا ہے۔

بھارتی میڈیا   کے مطابق کترینہ کیف بچے کی پیدائش کے بعد کام  سے طویل وقفہ لیں گے۔

واضح رہے کہ کترینہ کے حاملہ ہونے سے متعلق کئی ماہ سے   قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ان افواہوں کے دوران کترینہ لائم لائٹ سے مکمل طور پر دور ہیں۔

 کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔

 کترینہ کے حاملہ ہونے سے متعلق وکی کوشل نے کیا کہا تھا؟

شادی کےکچھ عرصے بعد ہی اداکارہ کے حاملہ ہونے کے حوالے سے افواہیں شروع ہوئی تھیں جس کے بعد گزشتہ برس جون 2024 میں  فلم بیڈ نیوز  کی پروموشن کی تقریب میں صحافیوں نے وکی سے بچے کی جلد پیدائش سے متعلق سوال کیا  تھا کہ گڈ نیوز کب آرہی ہے؟

اس پر جواب دیتے ہوئے وکی کوشل نے کہا  تھا کہ  ’جس گڈ نیوز کی آپ بات کررہے ہیں، اس سے متعلق چلنے والی ساری خبریں جھوٹی ہیں اور یہ صرف افواہیں ہیں، اگر ایسی کوئی بات ہوگی تو ہم اسے سب کے ساتھ شیئر کرنے میں خوشی محسوس کریں گے ‘۔

اس سے قبل ماضی میں بھی  کترینہ اور وکی کوشل کی ٹیم کی جانب سے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی افواہوں کی کئی بار تردید کی جاچکی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *