Skip to content
  • Sunday, 18 January 2026
  • 3:12 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • سوشل میڈیا پر ٹُک ٹُک کرنے سے انقلاب نہیں آتے، ایسے انقلاب آتے تو عمران خان جیل میں نہ ہوتے: علی امین

حالیہ پوسٹس

  • بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی تیاری، شرمیلا فاروقی اور بختاور بھٹو زرداری نے بھی تعریف کردی
  • انٹار کٹیکا کی برفانی تہہ کے نیچے کیا کچھ چھپا ہے؟ سائنسدان جاننے میں کامیاب
  • بنگلا دیش ٹیم کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لیگا
  • وزیراعلیٰ سندھ کا گل پلازہ میں آتشزدگی کا نوٹس، کراچی کی کمرشل عمارتوں کے فائر سیفٹی آڈٹ کی ہدایت
  • ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید
تازہ ترین

سوشل میڈیا پر ٹُک ٹُک کرنے سے انقلاب نہیں آتے، ایسے انقلاب آتے تو عمران خان جیل میں نہ ہوتے: علی امین

DAILY MITHAN Sep 15, 2025 0


سوشل میڈیا پر ٹُک ٹُک کرنے سے انقلاب نہیں آتے، ایسے انقلاب آتے تو عمران خان جیل میں نہ ہوتے: علی امین

وی لاگ اور جعلی اکاونٹ بنانے سے آزادی کی جنگ نہیں لڑی جاتی، ان ڈراموں کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہو رہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا —فوٹو: اسکرین گریب

صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن نہ ملی، 4 اکتوبر کے احتجاج کے نتیجے یہ ٹارگٹ حاصل کیا اور عمران خان نے یہ ٹارگٹ دیا تھا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ کابینہ کا اجلاس یہاں نہیں کریں گے اس طرح اجلاس نہیں ہوتے، پنجاب حکومت کے بس میں کچھ نہیں وہ صرف راستہ روک سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کی اجازت نہیں دیتے، 4، 5 گھنٹے بٹھا دیتے ہیں، یہاں بیٹھنے کے بجائے سیلاب زدہ علاقوں میں کام کر رہا تھا، سوشل میڈیا کو چھوڑیں، ہر بندے کو مطمئن نہیں کیا جاسکتا، مائننگ بل اور بجٹ بل پاس کرانے پر بھی ملاقات نہیں دی گئی۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ ملاقات ہونے سے کلیئرٹی ہوتی ہے،یہ لوگ کلیئرٹی نہیں چاہتے، سینیٹ الیکشن پر بھی ملاقاتیں روکی گئیں، یہ چاہتے ہیں ملاقاتیں نہ ہو اور کنفیوژن بڑھتی رہے، ملاقات نہیں دیے جانے پر کیا میں جیل توڑ دوں؟ یہ ہر ملاقات پر یہاں بندے کھڑے کردیتے ہیں، میں چاہوں تو جیل جاسکتا ہوں لیکن جیل توڑنے سے کیا ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ ن لیگ کو شرم آنی چاہیے، شہداکے جنازوں پر ایسی باتیں کرتے ہوئے، ن لیگ ہر چیز میں سیاست کرتی ہے، ملک میں جمہوریت تو ہے نہیں، اسمبلیاں جعلی بنائی ہوئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ ہمارے علاقوں میں سیلاب کی نوعیت مختلف تھی، پورے پہاڑی تودےاور مٹی آئی تھی، بستیوں کی بستیاں اور درخت بہہ گئے، سیلاب بڑاچیلنج تھا، ہم نے کسی حد تک مینیج کرلیاہے، متاثرہ علاقوں میں ابھی امدادی کام جاری ہے، ہمارے صوبے میں 400 اموات ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہمارے ساتھ کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، صوبے میں فارم47 کے ایم این ایزگھوم رہےہیں لیکن کوئی خاطرخواہ امدادنہیں کی گئی، وفاقی حکومت کو جو ذمہ داری نبھانا چاہیے تھی ،نہیں نبھائی، میں اس پر سیاست نہیں کرتا،ہمیں ان کی امداد کی ضرورت بھی نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ مجھےاس لیے ملنے نہیں دےرہےان کامقصد ہے پارٹی تقسیم ہواور اختلافات بڑھتےرہیں، حکومت کی میں بات ہی نہیں کرتا،  کیا آپ کو لگتا ہے یہ شہباز شریف کی یا مریم کی حکومت ہے، حکومت تو ان کی ہے نہیں۔

علی امین گنڈاپور کا دعویٰ

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا کہ ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن نہ ملی، 4 اکتوبر کے احتجاج کے نتیجے یہ ٹارگٹ حاصل کیا اور عمران خان نے یہ ٹارگٹ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ 4 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا سب نے آنا ہے، 4 اکتوبر کو پشاور سے نکلا اور 5 اکتوبر کو ٹارگٹ حاصل کرکے واپس لوٹا تھا،24 سے 26 نومبر تک لڑائی لڑنا آسان نہیں تھا،  26 نومبر کو ہمارے لوگ گولیاں کھانے نہیں آئے تھے، حکومت نے شکست تسلیم کرکے گولیاں چلائیں۔

وزیراعلیٰ پختونخوا کی اپنے پارٹی کے سوشل میڈیا پر تنقید

سوشل میڈیا کے حوالے سے علی امین کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا پر لوگ جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں، سوشل میڈیا نے الیکشن میں ہمیں بالکل سپورٹ کیا لیکن مجھے لوگوں نے ووٹ سوشل میڈیا پر نہیں پولنگ بوتھ پر جا کر دیے، سوشل میڈیا کا کردار ہے لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ سوشل میڈیا نے ہی سب کچھ کیا ہے، بغیر تحقیق کے الزامات لگانا ہماری اخلاقیات کی گراوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی نے فائنل مارچ کی کال دی تو لوگ کیوں نہ آئے؟ وی لاگ اور جعلی اکاونٹ بنانے سے آزادی کی جنگ نہیں لڑی جاتی، ان ڈراموں کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہو رہے۔ 

ان کا کہنا تھاکہ  گھوڑے ایسے نہیں دوڑائے جاتے ایسے دوڑائے جاتے ہیں۔ اس دوران علی امین گنڈاپور نے طنزیہ انداز میں ہاتھوں کو ٹیڑھا کرکے گھوڑے دوڑانے کی ترکیب بتائی  جس پر پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے قہقہے لگائے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ انقلاب گھر بیٹھ کر انگلیاں چلانے سے نہیں آتے،  لوگوں کو نکال کر حکومت کو چیلنج کرتا ہوں میرے اپنے لوگ کہتے ہیں علی امین ملا ہوا ہے،  پارٹی کے اندر ایک تناؤ ہے، گروپ بندیاں چل رہی ہیں، یہ گروپ بندیاں کس نے کی، میں نے نہیں بنائیں  لہٰذا میری گزارش ہے گروپ بندیوں کا حصہ نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ایک شخص آکر بتائے میں نے کوئی گروپ بندی کی ہو، کمزور پوزیشن میں مذاکرات ہوتے ہیں نہ کہ جنگ ہوتی ہے، ہمیں کمزور کرکے گروپوں میں بانٹا جا رہا ہے، جلسہ ہے پشاور آئیں کوئی رکاوٹ نہیں لیکن یہ ایسا نہیں کرینگے بس علی امین پر الزامات لگائیں گے، 5 اور 14 اگست کو کتنے لوگ نکلے؟ صرف باتیں کرتے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ٹُک ٹُک کرنے سے انقلاب نہیں آتے، سوشل میڈیا پر ٹک ٹک سے انقلاب آتے ہوتے تو بانی پی ٹی آئی جیل میں نہ ہوتے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی تیاری، شرمیلا فاروقی اور بختاور بھٹو زرداری نے بھی تعریف کردی
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
انٹار کٹیکا کی برفانی تہہ کے نیچے کیا کچھ چھپا ہے؟ سائنسدان جاننے میں کامیاب
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلا دیش ٹیم کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لیگا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
وزیراعلیٰ سندھ کا گل پلازہ میں آتشزدگی کا نوٹس، کراچی کی کمرشل عمارتوں کے فائر سیفٹی آڈٹ کی ہدایت
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی سفارتخانے کی نشاندہی پر ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد متعدد افراد تاحال لاپتا، اہل خانہ پریشان
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے سوشل میڈیا پر اپنی بارات کی تصاویر شیئر کردیں
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم کا کراچی میں گل پلازا میں آگ لگنے کے واقعے پر اظہار افسوس
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
مبینہ طور پر شادی سے انکار پر لڑکی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
امریکی پروفیسر نے ایران میں ہوئے حالیہ فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرا دیا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیل نے غزہ بورڈ کی تشکیل مسترد کر دی
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
ایران کی چابہار پورٹ سے علیحدہ ہونے پر مودی کو اپنے ہی ملک میں تنقید کا سامنا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان سپر لیگ میں پلیئرز آکشن متعارف کرانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
‘مٹی میں ملا دیں گے’، بشنوئی گینگ کی بھارتی گلوکار بی پراک کو جان سے مارنے کی دھمکی
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
سری لنکن بیٹر نے انڈر 19 ورلڈکپ کی تاریخ کے سب سے بڑے انفرادی اسکور کا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
پاکستان اور امریکا کا دوطرفہ سکیورٹی تعاون و بارڈر مینجمنٹ میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
آئين ایک وعدہ ہے ، اسے توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے، اپوزيشن لیڈر محمود خان اچکزئی
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
ملائیشیا کے وزیراعظم سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے
DAILY MITHAN Jan 18, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
افواج پاکستان کی بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقیں
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
شدید دھند کے باعث ٹرک نہر میں گرگیا، 7 افراد جاں بحق، کئی زخمی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026