لانڈھی میں میں واٹر ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ماں بیٹا جاں بحق


کراچی: لانڈھی میں میں واٹر ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ماں بیٹا جاں بحق

 کراچی میں رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اب 195 ہوگئی ہے، ریسکیو حکام/ فائل فوٹو 

کراچی میں واٹر ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کا ایک اور حادثہ پیش آیا جس میں ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ 

جیو نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے لانڈھی اسپتال چورنگی پر  پیش آیا جہاں واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس یا دیگر حکام کی جانب سے ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری یا حراست میں لینے سے متعلق تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔ 

دوسری جانب ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ کراچی میں رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اب 195 ہوگئی ہے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *