شہباز حکومت نے 16مہینوں میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں


شہباز حکومت نے 16مہینوں میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

گزشتہ ایک مالی سال 2024۔25 کےدوران ملکی قرضوں اور واجبات میں 8 ہزار 740 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فوٹو فائل

اسلام آ باد: شہبازشریف حکومت کی جانب سے پہلے 16 مہینوں میں لیے جانے والے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

موجودہ حکومت کے ابتدائی 16 مہینوں کے دوران قرضوں میں13078 ارب روپےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، وفاقی حکومت کےقرضوں میں یہ اضافہ مارچ 2024 سے لیکر جون 2025کےدوران ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطا بق مارچ 2024 سے جون 2025 کے 16 مہینوں کے دوران وفاقی حکومت کے مقامی قرضے میں 11ہزار796ارب روپے اور بیرونی قرضے میں 1282رب روپےکا اضافہ ہوا جس کے بعد وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک بڑھ کر 77 ہزار 888 ارب روپے ہوگیا جبکہ فروری2024 تک وفاقی حکومت کے قرضے 64 ہزار 810 ارب روپے تھے۔

دستاویز کے مطابق فروری2024 تک مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ42 ہزار 675 ارب روپے تھاجو جون 2025 تک بڑھ کر 54 ہزار 471 ارب روپے ہوا، اسی طرح فروری2024 تک وفاقی حکومت کا بیرونی قرضہ 22 ہزار 134ارب روپے تھا اور جون2025 تک مرکزی حکومت کا بیرونی قرضہ 23 ہزار417 ارب روپے کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق جون 2025 تک پاکستان پر مجموعی قرضے اور واجبات 94 ہزار 197 ارب روپے ہو چکےاور گزشتہ ایک مالی سال 2024۔25 کےدوران ملکی قرضوں اور واجبات میں 8 ہزار 740 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *