
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج قطر کا دورہ کریں گے۔
جیو نیوز کے مطابق ہنگامی طور پر عرب اسلامی سربراہی کانفرنس آج دوحہ میں ہونے جارہی ہے جس میں شرکت کے لیے وزیراعظم آج قطر روانہ ہوں گے جب کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار پہلے سے ہی قطر میں موجود ہیں۔
عرب اسلامی سربراہی اجلاس دوحہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں، فلسطین کشیدگی، فلسطینیوں کو زبردستی بےگھر کرنے کےتناظر میں بلایا گیا ہے جس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت اور اعلیٰ حکام کی بھی شرکت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے ایک ہفتے قبل دوحہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا مگر اس حملے میں حماس کی مرکزی قیادت محفوظ رہی تھی۔
قطر پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک نے اس حملے کی مذمت کی تھی اور قطر کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا تھا۔
Leave a Reply