Skip to content
  • Wednesday, 4 March 2026
  • 10:54 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • آڈیٹر جنرل پاکستان کا یو ٹرن، 3.75 کھرب کی بےضابطگیوں کی رپورٹ سے دستبردار

حالیہ پوسٹس

  • مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پرحکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرا اجلاس بلانے پرغور
  • نیٹو کے فضائی دفاع نے ترک فضائی حدود کی جانب آنے والا ایرانی بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا
  • افغان سرزمین کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ناقابل قبول ہے، ہرخطرے کو ختم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کریں گے: فیلڈ مارشل
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی 1 روپے 63 پیسے مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
  • پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کیلئے یومیہ 2 پروازوں کی اجازت مل گئی
تازہ ترین

آڈیٹر جنرل پاکستان کا یو ٹرن، 3.75 کھرب کی بےضابطگیوں کی رپورٹ سے دستبردار

DAILY MITHAN Sep 15, 2025 0


آڈیٹر جنرل پاکستان کا یو ٹرن، 3.75 کھرب کی بےضابطگیوں کی رپورٹ سے دستبردار

ے جی پی نے ایک ترمیم شدہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ پہلے ایڈیشن میں ’’ٹائپنگ کی غلطیاں‘‘ تھیں جن کی وجہ سے اعداد و شمار غیر معمولی طور پر بڑھ گئے تھے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد : آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) بالآخر اپنی اُس رپورٹ سے دستبردار ہوگیا ہے جس میں وفاقی کھاتوں میں 375 ٹریلین روپے کی بے ضابطگیوں کا ذکر کیا گیا تھا۔

یہ رقم پاکستان کے سالانہ بجٹ سے 27 گنا زیادہ تھی، اب اے جی پی نے ایک ترمیم شدہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ پہلے ایڈیشن میں ’’ٹائپنگ کی غلطیاں‘‘ تھیں جن کی وجہ سے اعداد و شمار غیر معمولی طور پر بڑھ گئے تھے۔

نئی رپورٹ ’’Consolidated Audit Report of Federal Government for the Audit Year 2024-25‘‘ چند روز قبل محکمہ آڈیٹر جنرل کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔ 

ترمیم شدہ رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ اصل ورژن کی ایگزیکٹو سمری میں چند غلطیاں تھیں۔ دو مقامات پر بلین کی بجائے ٹریلین لکھ دیا گیا تھا۔ درستگی کے بعد اصل رقم 9.769 ٹریلین روپے ہے۔ اے جی پی آفس نے مزید تصدیق کی کہ وفاقی آڈٹ کے اس عمل پر 3.02 بلین روپے کے اخراجات ہوئے۔

ترمیم شدہ رپورٹ میں واضح طور پر نشاندہی کی گئی بے ضابطگیاں کئی برسوں پر محیط ہیں اور اس میں بجٹ سے باہر کی مدات جیسے گردشی قرضے، زمین کے تنازعات، اور کارپوریشنز و کمپنیوں کے اکاؤنٹس کے معاملات بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بے ضابطگیوں کی یہ نوعیت گزشتہ آڈٹ رپورٹس کے رجحانات کے مطابق ہے۔ 

یہ تصدیق روزنامہ ’’دی نیوز‘‘ کی خبر کو درست ثابت کرتی ہے، جس میں اے جی پی تردید کے باوجود کئی ہفتے قبل خبر دی تھی کہ 375 ٹریلین روپے کا ہندسہ معاشی منطق اور مالی حقیقت کے برعکس معلوم ہوتا ہے۔ 

اصل رپورٹ، جو اگست میں اپ لوڈ کی گئی تھی، میں خریداری سے متعلق بے ضابطگیوں کو 284 ٹریلین، سول ورکس کی خراب یا تاخیر شدہ منصوبہ بندی کو 85.6 ٹریلین، واجبات کو 2.5 ٹریلین، جبکہ گردشی قرضہ کو 1.2 ٹریلین روپے دکھایا گیا تھا۔ 

اس ورژن کے مطابق پاکستان کی مالی بے ضابطگیاں ملک کی کل GDP (تقریباً ایک سو 10؍ ٹریلین روپے) سے تین گنا اور مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ (14.5؍ ٹریلین روپے) سے 27؍ گنا زیادہ تھیں۔ 

اعداد بالکل میل نہیں کھا رہے تھے اور حکومت کے اندرونی حلقے بھی حیران رہ گئے تھے کہ آیا اے جی پی آفس نے غلطی سے اعداد کو ضرب دے دیا، کئی برسوں کا ڈیٹا جمع کر دیا، یا پھر مصدقہ انداز سے نگرانی ہی نہیں کی گئی۔ 

ابتدا میں جب رابطہ کیا گیا تو اے جی پی آفس نے رپورٹ کا دفاع کیا اور کہا کہ بے ضابطگیاں بجٹ سے بھی زیادہ ہو سکتی ہیں۔ اے جی پی آفس کے ایک ماہر کی جانب سے شیئر کیے گئے وائس نوٹ کو سننے سے پتہ چلتا ہے کہ اے جی پی آفس ان غیر معمولی اعداد سے بے پروا دکھائی دیا۔ بعد میں اے جی پی آفس نے ایک پریس ریلیز بھی جاری کی جس میں کہا گیا کہ اصل رپورٹ کے اعداد درست ہیں۔ 

اب درستگی کے بعد اے جی پی آفس نے تسلیم کیا ہے سابقہ اعداد و شمار ٹائپنگ کی غلطیوں (Typos) کی وجہ سے بڑھ گئے تھے۔ ترمیم شدہ رقم 9.769 ٹریلین روپے اگرچہ کم ہے لیکن پھر بھی بہت زیادہ ہے؛ یہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ کا تقریباً دو تہائی بنتی ہے۔ رپورٹ اب صدر مملکت کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔ 

ماہرین کے مطابق اے جی پی آفس کی جانب سے 9.769 ٹریلین روپے کے ’’دھماکے‘‘ سے پیچھے ہٹنے کا عمل اگرچہ ایک بڑی غلطی کو سدھارنے کی کوشش ہے لیکن اس اقدام نے آڈٹ کے اعلیٰ ترین ادارے کی ساکھ اور پاکستان کے مالیاتی نظام کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
نیٹو کے فضائی دفاع نے ترک فضائی حدود کی جانب آنے والا ایرانی بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
افغان سرزمین کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ناقابل قبول ہے، ہرخطرے کو ختم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کریں گے: فیلڈ مارشل
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی 1 روپے 63 پیسے مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کیلئے یومیہ 2 پروازوں کی اجازت مل گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیرکو پاکستان میں مطلوب یوٹیوبرعادل راجہ کیخلاف برطانوی عدالت میں ایک اورکامیابی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
ایرانی جنگی جہاز پر امریکی آبدوز کے حملے میں 80 ایرانی فوجی شہید، حملے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے آسٹریا کو شکست دیکر ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں، شہری افواہوں پر توجہ نہ دیں: اوگرا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک، 226 چیک پوسٹس تباہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے مرض کی تیزی سے پھیلاؤ کی اہم وجہ دریافت
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
وہ عجیب عادت جو آپ کی ذہانت کی نشانی ہوتی ہے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش سے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور صائم ایوب ڈراپ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی ٹیم کا انوکھا فیصلہ، چاند گرہن کے سبب پریکٹس منسوخ کردی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
مارچ میں درجہ حرارت بڑھنے سے غیر معمولی گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سعودیہ کا ہنگامی ضرورت کے پیش نظر پاکستان سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عزم
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیلی وزیردفاع
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اماراتی صدر و ولی عہد دبئی مال پہنچ گئے، عوام دیکھ کر حیران رہ گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
یہ انوکھے کھلونے آپ کے بہترین اے آئی ساتھی ثابت ہوں گے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
دہشت کی علامت سمجھے جانیوالے مزید 3 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پرحکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرا اجلاس بلانے پرغور
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026