Skip to content
  • Wednesday, 4 March 2026
  • 10:53 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اسرائیلی عزائم پر نظر رکھنے اور مربوط اقدامات کیلئے عرب اسلامی ٹاسک فورس بنائی جائے: پاکستان کی تجویز

حالیہ پوسٹس

  • مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پرحکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرا اجلاس بلانے پرغور
  • نیٹو کے فضائی دفاع نے ترک فضائی حدود کی جانب آنے والا ایرانی بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا
  • افغان سرزمین کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ناقابل قبول ہے، ہرخطرے کو ختم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کریں گے: فیلڈ مارشل
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی 1 روپے 63 پیسے مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
  • پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کیلئے یومیہ 2 پروازوں کی اجازت مل گئی
تازہ ترین

اسرائیلی عزائم پر نظر رکھنے اور مربوط اقدامات کیلئے عرب اسلامی ٹاسک فورس بنائی جائے: پاکستان کی تجویز

DAILY MITHAN Sep 14, 2025 0


اسرائیلی عزائم پر نظر رکھنے اور مربوط اقدامات کیلئے عرب اسلامی ٹاسک فورس بنائی جائے: پاکستان کی تجویز

اسحاق ڈار نے کہا کہ سلامتی کونسل اسرائیل سے فوری، غیرمشروط اورمستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرے— فوٹو: پی آئی ڈی

دوحہ: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیلی عزائم پر نظر رکھنے اور اس حوالے سے مربوط اقدامات کے لیے عرب اسلامی ٹاسک فورس بنانے کی تجویز دے دی۔

دوحہ میں عرب اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم ایک بارپھر ایک برادر، خود مختار ریاست پر اسرائیلی حملے کے بعد کی صورتحال پرغورکے لیے جمع ہوئے ہیں، گزشتہ ماہ ہم جدہ میں فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی جارحیت پرتبادلہ خیال کے لیے ملےتھے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ان اجلاسوں کی کثرت ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیل عالمی امن و سلامتی کے لیے مستقل خطرہ بن چکاہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی طرف سے برادر ملک قطرپر غیر قانونی اور بلاجواز حملے کی مذمت کرتا ہے، اسرائیلی حملہ یو این چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، یہ حملہ خودمختاری وعلاقائی سالمیت کے اصولوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

نائب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل کاجنگ بندی کوششوں میں مصروف خودمختار ملک پر حملہ بلاجواز اور قابلِ مذمت ہے، یہ اسرائیل کے اس رویےکو عیاں کرتا ہے جو عالمی قوانین و ضوابط کو خاطر میں نہیں لاتا، فلسطینی عوام پر 2 برس سے اسرائیلی مظالم اس کے خطرناک عزائم کا ثبوت ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ غیرقانونی  اسرائیلی دراندازیوں کا سلسلہ  رکنا ضروری ہے، عرب و اسلامی دنیا کو متحد ہوکر اس کا مقابلہ کرنا چاہیے، پاکستان قطرکی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، پاکستان قطرکی ثالثی اور جنگ بندی کی کوششوں کو سراہتا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قطرپر حملہ دراصل سفارتکاری اور ثالثی پر حملہ ہے، پاکستان الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ بطور رکن یہ مسئلہ سلامتی کونسل میں لایاہے، اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کونسل میں بھی ہنگامی بحث کی درخواست کی گئی ہے، اسرائیل کے احتساب اور فلسطینی عوام کےحقِ خودارادیت، انصاف اور امن کے لیےحمایت جاری رکھیں گے۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کو اسرائیل پر ذمہ داری عائد کرنی چاہیے،  سلامتی کونسل کوغزہ میں بین الاقوامی محافظ فورس کی تعیناتی سمیت عملی اقدامات کرنےچاہییں، اسرائیل کے احتساب کا معاملہ عالمی نظام کی ساکھ کا امتحان ہے، اسرائیل کوجنگی جرائم اور انسانیت کےخلاف جرائم پر جوابدہ بنایا جائے۔

اسحاق ڈار نے تجویز دی کہ عرب اسلامی ٹاسک فورس بنائی جائے جو اسرائیلی عزائم نظر رکھے اور اس حوالے سے مربوط اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی اپیل کے مطابق اسرائیل کی اقوامِ متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی کوشش کی جائے، اسرائیل کے خلاف مزید تعزیری اقدامات پر غور کیا جائے، سلامتی کونسل اسرائیل سے فوری، غیرمشروط اورمستقل جنگ بندی اور قیدیوں کے  تبادلے کا مطالبہ کرے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام متاثرہ شہریوں تک بلاروک ٹوک اور محفوظ انسانی امدادکی رسائی یقینی بنائی جائے، تمام متاثرہ شہریوں سمیت امدادی عملے و طبی ٹیموں کے تحفظ کویقینی بنایاجائے ساتھ ہی دو ریاستی حل کے لیے ایک حقیقی سیاسی عمل کا آغاز کیا جائے۔

خیال رہے کہ کل ہونے والے سربراہی اجلاس میں عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے تحت اسرائیل کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور کی جائے گی، سربراہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
نیٹو کے فضائی دفاع نے ترک فضائی حدود کی جانب آنے والا ایرانی بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
افغان سرزمین کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ناقابل قبول ہے، ہرخطرے کو ختم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کریں گے: فیلڈ مارشل
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی 1 روپے 63 پیسے مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کیلئے یومیہ 2 پروازوں کی اجازت مل گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیرکو پاکستان میں مطلوب یوٹیوبرعادل راجہ کیخلاف برطانوی عدالت میں ایک اورکامیابی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
ایرانی جنگی جہاز پر امریکی آبدوز کے حملے میں 80 ایرانی فوجی شہید، حملے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے آسٹریا کو شکست دیکر ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں، شہری افواہوں پر توجہ نہ دیں: اوگرا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک، 226 چیک پوسٹس تباہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے مرض کی تیزی سے پھیلاؤ کی اہم وجہ دریافت
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
وہ عجیب عادت جو آپ کی ذہانت کی نشانی ہوتی ہے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش سے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور صائم ایوب ڈراپ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی ٹیم کا انوکھا فیصلہ، چاند گرہن کے سبب پریکٹس منسوخ کردی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
مارچ میں درجہ حرارت بڑھنے سے غیر معمولی گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سعودیہ کا ہنگامی ضرورت کے پیش نظر پاکستان سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عزم
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیلی وزیردفاع
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اماراتی صدر و ولی عہد دبئی مال پہنچ گئے، عوام دیکھ کر حیران رہ گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
یہ انوکھے کھلونے آپ کے بہترین اے آئی ساتھی ثابت ہوں گے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
دہشت کی علامت سمجھے جانیوالے مزید 3 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پرحکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرا اجلاس بلانے پرغور
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026