Skip to content
  • Wednesday, 4 March 2026
  • 10:53 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پانی آتا ہے تو نقصان ہوتا ہے لیکن ہماری تیاری مکمل ہے: وزیر اعلیٰ سندھ

حالیہ پوسٹس

  • مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پرحکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرا اجلاس بلانے پرغور
  • نیٹو کے فضائی دفاع نے ترک فضائی حدود کی جانب آنے والا ایرانی بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا
  • افغان سرزمین کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ناقابل قبول ہے، ہرخطرے کو ختم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کریں گے: فیلڈ مارشل
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی 1 روپے 63 پیسے مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
  • پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کیلئے یومیہ 2 پروازوں کی اجازت مل گئی
تازہ ترین

پانی آتا ہے تو نقصان ہوتا ہے لیکن ہماری تیاری مکمل ہے: وزیر اعلیٰ سندھ

DAILY MITHAN Sep 14, 2025 0


پانی آتا ہے تو نقصان ہوتا ہے لیکن ہماری تیاری مکمل ہے: وزیر اعلیٰ سندھ

جلد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر چند سالوں کے بعد ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتاہے: مراد علی شاہ__فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلاب سے متعلق مکمل تیاری کر  رکھی ہے، صوبائی حکومت کی تیاریوں سے مطمئن ہوں۔

صوبائی ورزا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا بلاول بھٹو زرداری نے گڈو اور سکھر بیراج کا جائزہ لیاتھا، چیئرمین پیپلز  پارٹی بلاول  نے وفاق سےکہا تھاکہ زرعی ایمرجنسی لگائیں، وزیراعظم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے وفاقی کابینہ  کےاجلاس کے بعد زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کی۔

انہوں نے کہا کہ جلد سےجلد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر چند سالوں کے بعد ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وزیراعظم سے کہتاہوں اقوام متحدہ کو ریلیف کے لیے فوری اپیل کی جائے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 6 لاکھ کیوسک سے زائد ہے، اندازہ ہے کہ ساڑھے 6 سے 7 لاکھ کیوسک کا ریلا سکھر بیراج سےگزر سکتا ہے، گڈو سے سکھر تک موجود بند کی مضبوطی کے لیے کام کیا ہے، ہماری پہلی ترجیح لوگوں کی جان بچانا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کشمور میں تقریباً 30 ہزار لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، کشمور میں ریلیف کیمپس میں ابھی کوئی نہیں، کشمور اور گھوٹکی میں میڈیکل کیمپ میں لوگ آرہےہیں، سندھ حکومت نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، سیلاب سے متعلق اپنی تیاریوں سے مطمئن ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 2010 سے 2025 تک دریا کے بند کی اونچائی بڑھائی ہے، اس وقت بھی بہنے والا ریلا بند سے نیچے ہے، کچے کے لوگوں کا شکر گزار ہوں، کچے کے عوام آزمائش کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں اور افرا تفری نہیں پھیلا رہے، تعاون پر سندھ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے انخلا میں کوئی مشکل نہیں ہوئی، بھارت کے ڈیم بھی تقریباً مکمل بھرے ہوئے ہیں، اس وقت مزید ریلے بڑھنے کی امکانات نظر نہیں آرہے لیکن ہر سال دریا کی موومنٹ تبدیل ہوتی ہے، پانی آتا ہے تو نقصان ہوتا ہے۔

شرجیل میمن کا بیان:

دوسری جانب شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ ریسکیو، ریلیف اوربحالی کی سرگرمیوں میں مصروف ہے، گڈو بیراج پر اونچے اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے،  پنجند میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 5269 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ،  مجموعی طورپر163364 افراد کومحفوظ مقام پر منتقل کیاجاچکا ہے،کچےکے علاقوں سے 252 افراد ریلیف کیمپس میں منتقل ہوئے، ریلیف کیمپس میں موجود افراد کی مجموعی تعداد 469 ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
نیٹو کے فضائی دفاع نے ترک فضائی حدود کی جانب آنے والا ایرانی بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
افغان سرزمین کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ناقابل قبول ہے، ہرخطرے کو ختم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کریں گے: فیلڈ مارشل
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی 1 روپے 63 پیسے مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کیلئے یومیہ 2 پروازوں کی اجازت مل گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیرکو پاکستان میں مطلوب یوٹیوبرعادل راجہ کیخلاف برطانوی عدالت میں ایک اورکامیابی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
ایرانی جنگی جہاز پر امریکی آبدوز کے حملے میں 80 ایرانی فوجی شہید، حملے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے آسٹریا کو شکست دیکر ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں، شہری افواہوں پر توجہ نہ دیں: اوگرا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک، 226 چیک پوسٹس تباہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے مرض کی تیزی سے پھیلاؤ کی اہم وجہ دریافت
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
وہ عجیب عادت جو آپ کی ذہانت کی نشانی ہوتی ہے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش سے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور صائم ایوب ڈراپ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی ٹیم کا انوکھا فیصلہ، چاند گرہن کے سبب پریکٹس منسوخ کردی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
مارچ میں درجہ حرارت بڑھنے سے غیر معمولی گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سعودیہ کا ہنگامی ضرورت کے پیش نظر پاکستان سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عزم
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیلی وزیردفاع
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اماراتی صدر و ولی عہد دبئی مال پہنچ گئے، عوام دیکھ کر حیران رہ گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
یہ انوکھے کھلونے آپ کے بہترین اے آئی ساتھی ثابت ہوں گے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
دہشت کی علامت سمجھے جانیوالے مزید 3 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پرحکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرا اجلاس بلانے پرغور
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026