بی سی سی آئی عہدیدار پاک بھارت میچ سے قبل ہی رفو چکر ہوگئے


ایشیا کپ: بی سی سی آئی عہدیدار پاک بھارت میچ سے قبل ہی رفو چکر ہوگئے

پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی مہم کی وجہ سے بی سی سی آئی کے زیادہ تر آفیشلز میچ سے خود کو دور رکھ رہے ہیں: بھارتی میڈیا۔ 

بھارت میں پاکستان کے خلاف میچ کی بائیکاٹ مہم کے باعث ایشیا کپ کا میزبان ہونے کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ کے اہلکار منظر عام سے غائب ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے پاک پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی مہم کی وجہ سے پاک بھارت میچ میں کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کو دبئی بھیجنےکا فیصلہ نہیں کیا، بی سی سی آئی کے زیادہ تر آفیشلز میچ سے خود کو دور رکھ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا پر بورڈ کے عہدیداروں کی میچ میں نظر نہ آنے کی پالیسی کو خاموش بائیکاٹ کہا جانے لگا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی بورڈ کے تمام اعلیٰ اور اسٹیٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیدار دبئی میں موجود تھے، آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے میچ کے بجائے امریکا میں ایک میٹنگ میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا ویمنز ورلڈکپ کی تیاری کا کہہ کر دبئی نہیں جا رہے جبکہ آئی پی ایل چیئرمین ارون دھمال نے بھی میچ اسٹیڈیم میں نہ دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے بی سی سی آئی کے نائب صدر اور ایشین کوکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ کے ممبر راجیو شکلا بھارت کی جیت کی صورت میں کیمرے پر نظر آ سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے دیگر عہدیداران بھارت کی ممکنہ فتح کی صورت میں ہی منظر عام پر آئیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *