اسرائیل کا قطر کو جارحیت کا نشانہ بنانا غزہ امن مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے: پاکستان


اسرائیل کا قطر کو جارحیت کا نشانہ بنانا غزہ امن مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے: پاکستان

 پاکستان غزہ میں اسرائیلی بربریت کی بھی مذمت کرتا ہے، پاکستان تنازع فلسطین کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے: شفقت علی خان۔ اسکرین گریب

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر سے ملاقات میں دوحہ پر اسرائیلی حملے کو کھلی جارحیت قرار دیا اور مسلم امہ کے اتحاد پر زور دیا۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر سے اظہار یکجہتی کے لیے دوحہ کا ہنگامی دورہ کیا، وزیراعظم نے اسرائیلی اشتعال انگزیری کے خلاف امت مسلمہ کے متحد ہونے پر زور دیا اور امیر قطر کو بتایا کہ پاکستانی قوم برادر ملک قطر کے شانہ بشانہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان غزہ میں اسرائیلی بربریت کی بھی مذمت کرتا ہے، پاکستان تنازع فلسطین کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا وزیراعظم نے قطری قیادت کو پاکستان کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا یقین دلایا اور کہا کہ پاکستان اور قطر ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑے رہے ہیں، وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

شفقت علی خان کا کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف اسرائیل کی مشرق وسطیٰ میں جارحیت کی شدید مذمت کی اور مسلم امہ کے اتحاد پر زور دیا گیا، انہوں نے غزہ میں امن کے لیے قطر کے تعمیری اور ثالثی کردار کو سراہا اور کہا اسرائیل کی جانب سے ثالث ملک قطر کو نشانہ بنانا امن مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مرات نورٹلیو نے 8 تا 9 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کیا، مرات نورٹلیو 13 رکنی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے، قازق وزیر خارجہ نے صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقاتوں میں تجارت،سرمایہ کاری،زراعت،آئی ٹی،تعلیم،ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں ملکوں نے لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ کے ذریعے علاقائی روابط بڑھانے پر زور دیا، پاکستان اور قازقستان کی وزارت خارجہ کے درمیان ایکشن پلان آف کوآپریشن پر دستخط ہوئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *