چین کے مشہور اداکار 5 ویں منزل سے گرکر ہلاک


چین کے مشہور اداکار 5 ویں منزل سے گرکر ہلاک

اداکار کی موت پر ان کے مداحوں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے/ فائل فوٹو

چین کے مشہور اداکار 5 ویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2017 میں  Eternal Love ڈرامے سے شہرت پانے والے 37 سالہ چینی اداکار یو مینگلونگ بیجنگ کے ضلع چاؤیانگ کی ایک رہائشی عمارت سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار نے  2 روز قبل اپنے دوست کے گھر دعوت میں شرکت کی تھی، کھانے کے بعد رات 2 بجے اداکار بیڈ روم میں سونے چلے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادکار کے ایک دوست نے صبح کے وقت انہیں اٹھانے کی کوشش کی لیکن کمرے سے کوئی آواز نہ آنے  پر کمرے میں جا کر دیکھا تو وہ موجود نہ تھے اور پھر  اداکار کی لاش گراؤنڈ فلور پر ملی۔

اداکار کی موت پر ان کے مداحوں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے جب کہ پولیس نے موت کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *