جلالپور پیر والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، 18 افرادکو بچا لیا گیا، ایک شخص کی تلاش جاری


ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی،کشتی میں 19 افراد سوار تھے،  18 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔

 کشتی اوباڑو  جنوبی قائد ملت اسکول کے قریب حادثے کا شکار  ہوئی، حادثےکا شکار  ہونے والی کشتی نے سیلاب متاثرین کو   موضع دراب پور سے ریسکیو کیا تھا۔

ادھر مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کےعلاقےلتی ماڑی میں بھی سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی۔

ریسکیو  حکام کے مطابق کشتی میں 10 سے  زائد افراد سوار تھے، مزید ایک شخص نےکشتی میں لٹکنے کی کوشش کی تو کشتی اپنا  توازن کھو کر الٹ گئی۔

خوش قسمتی سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *