
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بعض اراکین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سے پیغام رسانی اور سوشل میڈیا پوسٹوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے بعض اراکین کو بانی پی ٹی آئی تک وکلا کی پیغام رسانی پر بھی تحفظات ہیں۔ سیاسی اور پارلیمانی کمیٹی گروپ میں ارکان کے استعفوں سے متعلق بانی پی ٹی آئی تک وکلا کی پیغام رسانی پر بحث ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جنید اکبر نے الزام لگایا ہےکہ وکیل ظہیر عباس نے استعفوں سے متعلق بانی پی ٹی آئی تک درست معلومات نہیں پہنچائیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب سے بعض پارٹی ممبران نے بانی پی ٹی آئی کےسوشل میڈیا بیان اور پیغام رسانی کا عمل شفاف بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی ارکان کی رائے ہےکہ کسی فرد واحد کی ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی سے منسوب پیغام کو پارٹی درست تسلیم نہ کرے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں یا 3 سے زائد وکلا کے ذریعے پیغام کو ہی درست سمجھا جائے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے منسوب مراد سعید سے متعلق پیغامات پر بھی بعض اراکین نے اظہار تشویش کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی ارکان نے پیغام رسانی کے عمل کو شفاف بنانےکےلیے باقاعدہ اجلاس بلانےکا بھی مطالبہ کیا ہے۔
Leave a Reply