Skip to content
  • Wednesday, 4 March 2026
  • 4:01 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ٹرمپ کا یوٹرن، تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کا اعلان

حالیہ پوسٹس

  • مارچ میں درجہ حرارت بڑھنے سے غیر معمولی گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ
  • سونا آج بھی 10 ہزار روپے سستا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
  • سعودیہ کا ہنگامی ضرورت کے پیش نظر پاکستان سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عزم
  • آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیلی وزیردفاع
  • اماراتی صدر و ولی عہد دبئی مال پہنچ گئے، عوام دیکھ کر حیران رہ گئی
تازہ ترین

ٹرمپ کا یوٹرن، تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کا اعلان

DAILY MITHAN Sep 10, 2025 0


ٹرمپ کا یوٹرن، تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کا اعلان

فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ تجارتی رکاوٹیں دورکرنےکیلئے بھارت اور امریکا کی بات چیت جاری ہے۔

گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم مودی کو کئی بار تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد دوست قرار دیا تھا اور اب انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے  مذاکرات کا انکشاف کیا ہے۔

امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پربیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بہترین دوست وزیراعظم مودی سے آنے والے ہفتوں میں گفتگو کا  منتظر ہوں، یقین ہے 2  عظیم ممالک کے لیے کامیاب نتیجے پر  پہنچنا مشکل نہیں ہوگا۔

ٹرمپ کے بیان کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ،میں بھی صدرٹرمپ سے بات کرنےکا منتظر ہوں ، بھارت امریکا قریبی دوست اور فطری شراکت دار ہیں، یقین ہےبات چیت تجارتی شراکت داری کے لامحدود امکانات کی راہ ہموار کرے گی۔

 بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا بھارت گفت وشنید کو جلد مکمل کرنے کے لیے ہماری ٹیمیں کام کر رہی ہیں،  دونوں ممالک کےعوام کےخوشحال اورروشن مستقبل کےلیےمل کرکام کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں سرد مہری ہے او رصدر ٹرمپ مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

بھارت کی جانب سے امریکا کے ساتھ تجارتی ڈیل فائنل نہ کرنے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پرٹیرف 50 فیصد کیا جب کہ ٹرمپ وقتاً فوقتاً پاک بھارت جنگ میں اپنے کردار کا ذکر کرتے رہتے ہیں جس سے بھارت انکاری ہے۔

ٹرمپ نے بھارت سے تجارتی معاملات پر کہا تھا کہ بھارت نے اپنے محصولات کو صفر کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن اب بہت دیر ہوچکی، یہ پیش کش کئی سال پہلے کر دینی چاہیے تھی۔

امریکی صدر نے مودی سرکار کو واضح پیغام دیا تھا کہ اُن کا بھارت پر عائد ٹیرف کم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

اس کے علاوہ امریکی اخبار کے مطابق بھارت امریکا تجارتی کشیدگی کے تناظر میں صدر ٹرمپ نے بھارت کا دورہ بھی منسوخ کیا۔

علاوہ ازیں گزشتہ دنوں چینی شہر تیانجن میں شی جن پنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے دوران پیوٹن اور مودی کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے چینی صدر کی طرف بڑھتے دیکھا گیا، جس کے بعد تینوں رہنما شانہ بشانہ کھڑے ہوئے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر تینوں ممالک کے رہنماؤں کی ایک تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ ہم نے بھارت اور روس کو چین کے سب سے گہرے اور تاریک دائرے میں کھو دیا ہے‘۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
مارچ میں درجہ حرارت بڑھنے سے غیر معمولی گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سعودیہ کا ہنگامی ضرورت کے پیش نظر پاکستان سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عزم
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیلی وزیردفاع
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اماراتی صدر و ولی عہد دبئی مال پہنچ گئے، عوام دیکھ کر حیران رہ گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
یہ انوکھے کھلونے آپ کے بہترین اے آئی ساتھی ثابت ہوں گے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
دہشت کی علامت سمجھے جانیوالے مزید 3 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں: سعودی عرب
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
امریکا نے پاکستان میں اپنےغیر ہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلالیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
فرانسیسی صدر کی رافیل طیاروں سے متعلق وائرل ویڈیو جعلی ہے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ساس سے کھانا پکانے پر جھگڑا ، سوفٹ ویئر انجینئر بہو نے خودکشی کرلی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوبنے لگا، عملے کو بچانے کی کوششیں جاری
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں سڑکوں کی بندش، شہری کونسے راستے استعمال کرسکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اے آئی براؤزرز سے مقابلے کیلئے گوگل کروم میں اہم تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایران پر حملے سے عین قبل مودی کے دورہ اسرائیل پر سنگین سوالات اٹھ گئے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سابق بھارتی کپتان دھونی پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کراچی کی عدالت میں درخواست دائر
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا نے ایرانی حملے میں ہلاک فوجیوں کی تصاویر جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حبا کو سچ میں تھپڑ مارا تھا: صبا حمید کا انکشاف
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026