سیلابی پانی پاسکوکےگودام میں داخل،کروڑوں روپےکی گندم خراب ہوگئی


مظفرگڑھ: سیلابی پانی پاسکوکےگودام میں داخل،کروڑوں روپےکی گندم خراب ہوگئی

فوٹو: فائل

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور  میں  سیلابی پانی پاکستان ایگریکلچر اسٹوریج  اینڈ  سروسز کارپوریشن  لمیٹڈ  ( پاسکو) کےگودام میں داخل ہوگیا جس کے باعث کروڑوں  روپےکی گندم خراب ہوگئی۔

پاسکو ذرائع کے مطابق علی پور کے قریب عظمت پور زمیندارہ بند ٹوٹ گیا جس کے باعث سیلابی پانی پاسکو کےگودام میں داخل ہوگیا، پانی داخل ہونے سے وہاں موجود کروڑوں روپے مالیت کی گندم خراب ہوگئی۔

بند ٹوٹنے سے درجنوں بستیاں اور  ہزاروں  ایکڑ فصلیں بھی  زیر آب  آگئی ہیں اور دیگر علاقوں سے زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر کے مطابق ہیڈ پنجند کے قریب پاسکو کے دوسرے  سینٹرکو پانی سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ 

 ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےکہ  2 روز میں 20 ہزار  سے  زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ  میں مسلسل اضافہ  ہو رہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *