
اسلام آباد: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر کھول دیا۔
ٹی سی پی کو گزشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر 5 بولیاں موصول ہوئیں جس سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی سی پی نے چینی کے ایک لاکھ میٹرک ٹن کا ٹینڈر 8 ستمبر کو کھولا جس کے تحت 545 سے لیکر 578.50 ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی سی پی کو ٹینڈر کے تحت کم سے کم بولی545 ڈالرز فی میٹرک ٹن ملی جو یو اے ای کی کمپنی نے دی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹی سی پی چینی کا ٹینڈر ایوارڈ کرنے سے متعلق فیصلہ بعد میں کرے گا۔
اس سےقبل ٹی سی پی نے 2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر 21 اگست کو کھولا تھا جس میں ٹی سی پی کو 6 بولیاں موصول ہوئی تھیں اور کم سے کم بولی 560 ڈالرز فی میٹرک ٹن ملی تھی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے رواں سال جولائی میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی، ٹینڈر کے تحت 560 سے لے کر 592 ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئیں تھیں۔
واضح رہے کہ چینی سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعےدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور وفاقی حکومت نےچینی کی درآمد پر ٹیکسزسے استثنیٰ دے رکھا ہے۔
Leave a Reply