ہالی وڈ سمیت 1300 سے زائد فنکاروں کا اسرائیل کے ساتھ کام نہ کرنے کا عہد


 

غزہ بربریت: ہالی وڈ سمیت 1300 سے زائد فنکاروں کا اسرائیل کے ساتھ کام نہ کرنے کا عہد

عہد نامے پر ہالی وڈ اور یورپ کی کئی معروف شخصیات ، اداکاروں ، ہدایت کاروں اور فلم سازوں نے دستخط کیے ہیں/ فوٹو غیر ملکی میڈیا

ہالی وڈ  سمیت 1300 سے زائد  بین الاقوامی فنکاروں ، ہدایت کاروں اور فلم سازوں  نے غزہ میں جاری ظلم وبربریت کے دوران  اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا عزم کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ورکرز فار فلسطین گروپ کی جانب سے جاری کیے گئے عہد نامے پر ہالی وڈ اور یورپ کی  کئی معروف شخصیات ، اداکاروں  ، ہدایت کاروں اور   فلم سازوں نے دستخط کیے ہیں۔

الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے عہد نامے میں ، اے لسٹر ، اولیویا کلمن، آیو ایڈبیری، مارک روفالو، رز احمد، ٹلڈا سوئنٹن اور جیویر بارڈیم سمیت1300 بین الاقوامی فنکاروں، ہدایت کاروں اور فلم سازوں نے اسرائیلی فلمی اداروں، فیسٹیولز، براڈکاسٹرز اور پروڈکشن کمپنیز کے ساتھ کام نہ کرنے کا عہد کیا ہے۔

عہد نامے پر دستخط کرنے والے فلم سازوں اور ہدایت کاروں نے طے کیا ہے کہ وہ نہ ایسی کوئی فلمز دکھائیں گے اور نہ ہی ایسے کسی اسرائیلی ادارے کے ساتھ کام کریں گے جو فلسطینی عوام کی نسل کشی اور نسل پرستی میں ملوث ہو۔

عہدنامے میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری تباہ کاریوں اور 64000 سے زائد فلسطینیوں  کی شہادت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

مزید برآں عہد نامے میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیاگیا ہے  اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے الزامات   درست ہیں اور فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ غیر قانونی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *