جلالپور میں سیلابی صورتحال سنگین، اربن بند کو شدید خطرہ، سیکڑوں بستیاں متاثر


جلالپور میں سیلابی صورتحال سنگین، اربن بند کو شدید خطرہ، سیکڑوں بستیاں متاثر

جلالپور پیر والا میں رہائشی سیلابی علاقے سے ریسکیو ہونے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں—فوٹو: رائٹرز

ملتان کی تحصیل جلالپور میں صورتحال سنگیں ہوتی جارہی ہے شہر کو بچانے والے اربن بند کو شدید خطرہ لاحق ہے، کرینوں اور دیگر مشینری کے ذریعے بند کو مضبوط کیا جارہا ہے۔

ملتان کی تحصیل جلالپور میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بے رحم سیلابی ریلہ عوامی بند، موضع شاہ رسول والا کا حفاظتی بند توڑنے کے بعد شہر کو بچانے والے اربن بند تک پہنچ گیا۔

جلالپور میں جو مواضعات مکمل ڈوبے ہوئے ہیں ان میں شہنی میانی، خان بیلہ، کوٹ امام دین ، دراب پور، کرموں والی، شجاعت پور، بیٹ مغل، جھانبو والا، عمر پور ، مانک والی، شاہ پور لما شامل ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اربن بند کو  فوری طور  پر محفوظ بنائے ۔

انتظامیہ بھی جلالپور شہر کو بچانے کے لئے سرتوڑ کوشش کر رہی ہے، اوچ شریف روڈ پر چھوٹے پل توڑ کر پانی کا رخ مواضعات کی طرف کیا گیا جس سے پانی کی سطح میں کمی ہوئی ہے، سیلابی ریلے سے اب تک 64 مواضعات اور سیکڑوں بستیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے فوج کے ساتھ مل کر  شہریوں کو  محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

تحصیل جلالپور پیر والا کو  بہاولپور کی طرف دریائے راوی اور  مظفر گڑھ جتوئی کی طرف سے دریائے چناب نقصان پہنچا رہا ہے اور  یہ دونوں دریا شاہ پور لما اور بیٹ قیصر میں اکٹھے ہورہے جس سے تباہی زیادہ ہو رہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *