آپریشن سومناتھ کی فتح آج بھی جوانوں کے جذبہ دفاع وطن کو تازہ کرتی ہے، شہباز شریف کا یوم بحریہ پر پیغام


آپریشن سومناتھ کی فتح آج بھی جوانوں کے جذبہ دفاع وطن کو تازہ کرتی ہے، شہباز شریف کا یوم بحریہ پر پیغام

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کے جوانوں، افسران اور  اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ خدمات نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن ملک کی آبی سرحدوں اور آبی مفادات کے تحفظ کا اعادہ کرنے کا دن ہے۔

انہوں نے پاک بحریہ کی تاریخ کو بہادری کی داستانوں سے بھرپور قرار دیتے ہوئے 1965 کی جنگ میں آپریشن سومناتھ کو یادگار قرار دیا جس میں پاک بحریہ نے بھارتی ساحلی شہر دوارکا پر حملہ کر کے مواصلاتی نظام تباہ کیا، اس تاریخی معرکے کی فتح آج بھی جوانوں کے جذبہ دفاع وطن کو تازہ کرتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی آبی سرحدوں کی حفاظت پاک بحریہ کی مستعد نگرانی میں ہے اور بحیرہ عرب میں طاقت کا توازن قائم رکھنے میں پاک بحریہ کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاک بحریہ نے اپنی تیاری اور عزم کا عملی ثبوت دیا، پاک بحریہ بلیواکانومی،بندرگاہوں کی تعمیروترقی میں بھرپورکردارادا کررہی ہے

وزیراعظم نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کی محافظ اور ہمارے تابناک مستقبل کی معمار ہے۔ آج یوم بحریہ پر ہم پاک بحریہ کے ماضی اور موجودہ ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک بحریہ، مسلح افواج اور پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور کامیابی سے ہمکنار کرے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *