ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا، کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ


ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا، کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ

سسٹم کے زیر اثر سندھ میں مضبوط مون سون ہوائیں داخل ہورہی ہیں: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر گیا جس کے زیر اثر سندھ سمیت کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارت سے آنے والا ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے، سسٹم اب بھارت کے جنوب مغربی راجستھان پرموجود ہے، جس کے زیر اثر سندھ میں مضبوط مون سون ہوائیں داخل ہو رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام سے 11ستمبر تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیرآباد، دادو، مٹیاری میں بھی 11ستمبر تک وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔

ٹنڈو محمدخان، ٹنڈواللہ یار، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سجاول، جامشورو، شکارپور، کشمور، سکھر، جیکب آباد اور گھوٹکی میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے کراچی، ٹھٹہ، بدین، سجاول اور حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور، سکھراور لاڑکانہ میں بھی اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *