بھارت میں ہوا کا کم دباؤ مزید طاقتور ہوگیا، کراچی میں کل سے تیز بارش کا امکان


بھارت میں ہوا کا کم دباؤ مزید طاقتور ہوگیا، کراچی میں کل سے تیز بارش کا امکان

شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے، محکمہ موسمیات. فوٹو فائل

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش اور راجستھان میں ہوا کا کم دباؤ مزید طاقتور ہو گیا جس کے باعث پاکستان کے صوبہ سندھ میں آج سے 10 ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ جنوب مشرقی راجستھان اور ملحقہ علاقوں میں موجود ہے، آج سے سندھ کے مشرقی حصوں میں طاقتور مون سون ہواؤں کے داخل ہونے کا امکان ہے، آج سے 10 ستمبر تک تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ اور خیرپور میں بارش ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ شہید بینظیرآباد، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، حیدرآباد، ٹھٹہ،بدین، سجاول اور جامشورو میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بھارتی کم ہوا کے دباؤ کے باعث لاڑکانہ، شکارپور، کشمور، سکھر، جیکب آباد اور گھوٹکی میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں بھی کل شام سے 11 ستمبر تک وقفے وقفے سے تیز بارش کا امکان ہے، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے، کسان اپنی سرگرمیاں موسم کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر اس وقت نچلی سطح کا سیلاب جاری ہے، دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر 7 ستمبر کو بہت بلند سطح کے سیلاب کا امکان ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *