
کئی مقبول بالی وڈ فلموں میں کام کرنے والے بھارتی اداکار آشیش ورنگ چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آشیش ورنگ کا انتقال جمعہ کو ہوا۔ ان کی عمر 55 برس تھی۔ ان کی موت کی صحیح وجہ تاحال سامنے نہیں آئی، تاہم اطلاعات کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
آشیش ورنگ کو متعدد کامیاب بالی وڈ فلموں میں معاون کرداروں کے لیے پہچانا جاتا تھا، جن میں سوریا ونشی، مردانی، سمبا، سرکس اور ایک ولن ریٹرنز شامل ہیں۔
پولیس افسر کے کردار میں ان کی اداکاری کو خاص طور پر سراہا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلموں کے علاوہ انہوں نے مراٹھی ٹی وی ڈراموں اور کمرشلز میں بھی کام کیا۔
اپنے کیریئر کے دوران آشیش نے بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا، جن میں امیتابھ بچن، عامر خان، رانی مکھرجی، اجے دیوگن، اکشے کمار، کترینہ کیف، رنویر سنگھ اور ہدایت کار روہت شیٹی شامل ہیں۔
اداکار کے اچانک انتقال کی خبر نے فلم انڈسٹری اور مداحوں کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔
Leave a Reply