بھارت کی جانب سے ایک اور سیلابی ریلا چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار


بھارت کی جانب سے ایک اور سیلابی ریلا چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار

فوٹو: فائل

بھارت کی جانب سے ایک اور سیلابی ریلا چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج میں  اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ کے مطابق دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب برقرارہے اور  ہیڈ گنڈا سنگھ والا پرپانی کا بہاؤ 3 لاکھ 53 ہزار 825 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی آمد و اخراج ایک لاکھ 32 ہزار 916 کیوسک جبکہ  بورےوالا جملیرا مقام پر پانی ایک لاکھ 60 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد او اخراج ایک لاکھ 3 ہزار 465 کیوسک جبکہ میلسی ہیڈ سائفن پر پانی کا بہاؤ 93 ہزار 343 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ہیڈ بلوکی پر بہاؤ بڑھ کر 1 لا کھ 57 ہزار کیوسک ہوگیا جبکہ ہیڈ سدھنائی پر پانی کے بہاؤ میں کمی آ رہی ہے اور بہاؤ 1 لاکھ 1 ہزار کیوسک رہ گیا ۔

دوسری جانب دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔بہاؤ 4 لاکھ 48 ہزار کیوسک ہے ۔ 

ادھر دریائے سندھ میں گڈو ،سکھر اور کوٹری پر نچلے درجےکے سیلاب ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *