حماس سے سنجیدہ بات چیت کر رہے، یرغمالی رہا نہ کیے تو سخت اقدامات کریں گے: ٹرمپ


حماس سے سنجیدہ بات چیت کر رہے، یرغمالی رہا نہ کیے تو سخت اقدامات کریں گے: ٹرمپ

فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے سنجیدہ بات چیت کر رہے ہیں۔

امریکی صدر  نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حماس نے 20 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے اور حال ہی میں کچھ ایسے خبریں سامنے آئیں کہ کچھ یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں، امید ہے کہ یہ خبر غلط ہو۔

صدر ٹرمپ نے دھمکی دی کہ  حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کو  رہا نہ کیا گیا  تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

 بھارت کی جانب سے روسی تیل خریدنا مایوس کن ہے: ٹرمپ

امریکی صدر نے بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری کو مایوس کن قرار دیدیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت کے مسلسل روسی تیل خریدنے پر ٹیرف دگنا کردیا ہے اور بھارت پر  50 فیصد بڑا ٹیرف لگایا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  تجارت اور طاقت کے زور  پر ہم نے دنیا میں 7 جنگیں رکوائیں، امریکا اوربھارت کا ایک دوسرے سے خاص تعلقات ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

 یوکرین سے متعلق سکیورٹی معاہدہ زیرغور ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر نے یوکرین کی صورتحال پربات کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین سے متعلق سکیورٹی معاہدہ زیرغور ہے اور یوکرین کو سکیورٹی ضمانت دینے پرکام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  وہ بہت سی جانیں بچانا چاہتے ہیں اور  مطالبہ کیا کہ یورپ کو یوکرین جنگ میں سکیورٹی ضمانتیں دینی ہوں گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *