
سیلاب کے اثرات لاہور کی مارکیٹوں تک پہنچ گئے، سبزیاں، پھل اور مرغی کا گوشت ہر چیز مہنگی ہو گئی۔
لاہور میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ ٹماٹر 300 سے 400 روپے فی کلو، مٹر 400 روپے، بھنڈی 240 سے 250 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ ادرک 500 روپے، لہسن 400، کریلے 200 اور اروی 160 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
شہری سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے پریشان ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہےکہ سبزیاں سیلاب کی وجہ سے مہنگی ہو رہی ہیں، سبزیوں کی ترسیل میں بھِی مشکلات کا سامنا ہے۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ مرغی کا گوشت 640 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ انڈے 300 روپے درجن میں دستیاب ہیں۔
Leave a Reply