
وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطینی صدرکے مشیر برائے مذہبی امور محمود صدیقی الھباش اور مسجد اقصیٰ کے امام احمد حسین نے ملاقات کی۔
محمود صدیقی الھباش فلسطین کی شرعی عدالت کے چیف جسٹس بھی ہیں، ملاقات میں پاکستان میں فلسطینی سفیربھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کےصدر ڈاکٹر محمود عباس کےلیے اپنا تہنیتی پیغام بھی دیا، وزیراعظم نےفلسطین کےلیے پاکستانی عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے برادر عوام کے لیے اپنی مکمل حمایت جاری رکھےگا، فلسطینیوں نے بے پناہ قربانیاں دیں اور بہادری سےاسرائیلی جارحیت کاسامنا کررہےہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہرسفارتی فورم پرفلسطینی عوام کےحقوق کے لیے پوری قوت سےآوازبلند کرتےرہیں گے، پاکستان غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھےگا۔
فلسطینی صدرکے مشیر نےغیرمتزلزل حمایت پرپاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں ان کےلیے تقویت کا باعث ہے، فلسطینی صدر کے مشیر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب پر تعزیت کا بھی اظہار کیا۔
محمود صدیقی الھباش نے ملاقات کے اختتام پر صدر محمود عباس کی جانب سے ایک خط بھی وزیراعظم کو دیا۔
خیال رہے کہ محمود صدیقی الھباش اسلام آباد میں سیرت کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے فلسطینی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔
Leave a Reply