’لگتا ہے ہم نے چین کے ہاتھوں بھارت اور روس کو کھو دیا، خدا کرے دونوں کا مستقبل خوشحال ہو‘: ٹرمپ


’لگتا ہے ہم نے چین کے ہاتھوں بھارت اور روس کو کھو دیا، خدا کرے دونوں کا مستقبل خوشحال ہو‘: ٹرمپ

فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور روس اس ہفتے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد گویا چین کی طرف چلے گئے ہیں۔ 

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر تینوں ممالک کے رہنماؤں کی ایک تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ ہم نے بھارت اور روس کو چین کے سب سے گہرے اور تاریک دائرے میں کھو دیا ہے‘۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’امید ہے کہ وہ ایک ساتھ طویل اور خوشحال مستقبل گزاریں!‘۔

’لگتا ہے ہم نے چین کے ہاتھوں بھارت اور روس کو کھو دیا، خدا کرے دونوں کا مستقبل خوشحال ہو‘: ٹرمپ

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کے بیان پر بھارتی وزارتِ خارجہ نے نئی دہلی میں صحافیوں کو بتایا کہ اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔ چینی وزارتِ خارجہ نے بھی فوری ردعمل نہیں دیا، جبکہ کریملن کے نمائندے بھی اس حوالے سے تبصرے کے لیے دستیاب نہ ہوسکے۔

خیال رہے کہ چینی شہر تیانجن میں شی جن پنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کی میزبانی کی جس میں 20 سے زائد غیر مغربی ممالک کے رہنما شریک ہوئے، شرکا میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شامل تھے۔ 

اجلاس کے دوران پیوٹن اور مودی کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے چینی صدر کی طرف بڑھتے دیکھا گیا، جس کے بعد تینوں رہنما شانہ بشانہ کھڑے ہوئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *