بلاول کی قصور کے دورے کے بعد گفتگو


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بہت محنت کر رہی ہیں: بلاول کی قصور کے دورے کے بعد گفتگو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بہت تباہی نظرآرہی ہے اور ماننا چاہیے کہ  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم بہت محنت کر رہی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور گنڈا سنگھ والا بارڈر پر سیلاب متاثرین میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے۔

انہوں نے کہا کسانوں اور سیلاب متاثرین سے گفتگو کی جبکہ سیلاب متاثرین اورکسانوں نے بلاول بھٹوکواپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ  سیلاب متاثرہ علاقوں میں بہت تباہی نظرآرہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بہت محنت کررہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سیلاب کے باعث پنجاب کے زرعی شعبے کو نقصان پہنچا ہے، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اورکارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد کریں۔

ان کا کہنا تھاکہ بےنظیرانکم سپورٹ کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد کی جائے، بیج اورکھاد کے لیےکسانوں کی مدد کی جائے، پنجاب میں سیلاب سے سب سے زیادہ کسانوں کو نقصان ہوا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *