سونے کی اسمگلنگ کا کیس، نامور بھارتی اداکارہ پر 102کروڑ روپے کا جرمانہ عائد


سونے کی اسمگلنگ کا کیس، نامور بھارتی اداکارہ پر 102کروڑ روپے کا جرمانہ عائد

اداکارہ سمیت دیگر 3 ملزمان کو دبئی سے 324 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کے الزام میں مجموعی طور پر 271 کروڑ روپے کا جرمانہ اداکرنے کا حکم دیا گیا ہے/فوٹوفائل

بھارت کی کناڈا فلموں کی نامور اداکارہ رانیا راؤ   پر  127 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کے الزام میں 102 کروڑ  بھارتی روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کی جانب سے اداکارہ رانیا راؤ سمیت 3 دیگر ملزمان کو سونا اسمگلنگ کیس میں نوٹس جاری کیا گیا، جس کے تحت اداکارہ سمیت دیگر ملزمان کو دبئی سے 324 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کے الزام میں مجموعی طور  پر  271 کروڑ  کا جرمانہ اداکرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  سینئر آئی پی ایس افسر اور  ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) چندر راؤ کی بیٹی اور   مرکزی ملزم رانیا راؤ کو 127 کلو سونا اسمگل کرنے پر 102 کروڑ  روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

 ڈی آر آئی کی جانب سے بھیجے گئے  نوٹس میں جرمانے کی ادائیگی کے لیے وقت کی حد نہیں بتائی گئی  تاہم ملزمان کو   جلد از جلد نوٹس کا جواب دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ ادکارہ رانیا راؤ سمیت تمام ملزمان فی الحال بنگلورو سینٹرل جیل میں   قید ہیں  جبکہ  اداکارہ کی جانب سے اپنی گرفتاری کو بھارتی ہائیکورٹ چیلنج بھی کیا جا چکا  ہے۔

اداکارہ رانیا راؤ کو رواں برس مارچ میں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے اہلکاروں نے 14.8 کلو گرام سونا  کے ساتھ رنگے ہاتھوں  بنگلورو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرگرفتار کیا تھا، بھارتی میڈیا پر اداکارہ کے پاس سے برآمد ہونے والے سونے کی قیمت تقریباً 12 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *