
گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب کے بعد پھیلنے والی وبائی بیماری نے ضلع کو لیپٹ میں لے لیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق استور میں وبائی بیماری سے متاثرہ لوگوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
ادھر راجن پور میں سیلاب متاثرین کی پریشانیوں میں بیماری کے باعث مزید اضافہ ہورہا ہے، بڑوں اور بچوں میں جلدی امراض کے ساتھ ساتھ وبائی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔
دوسری جانب وزارت صحت نے سیلاب کے بعد مختلف بیماریاں پھیلنے کے خدشے کی ہنگامی ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی۔
ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق سیلاب کے بعد ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور اسہال کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹھہرا ہوا پانی ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے۔
ایڈوائزری میں شہریوں کوبیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
Leave a Reply