20 کروڑ کے باوجود گانے سے انکار، چاہت فتح کا علی حیدر کو طنزیہ جواب


20 کروڑ کے باوجود گانے سے انکار، چاہت فتح کا علی حیدر کو طنزیہ جواب

کوئی بات نہیں اگر 20 کروڑ دینے کے باوجود وہ میرے ساتھ گانا نہ گائیں: چاہت فتح علی خان/ فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر منفرد انداز میں گلوکاری سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے پاکستانی گلوکار علی حیدر کو طنزیہ جواب دیا ہے۔

گلوکار، رائٹر اور میوزیشن علی حیدر نے  ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں  شرکت کی تھی جہاں میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا  کہ اگر میں 20 کروڑ دوں تو کیا آپ چاہت فتح علی خان کے ساتھ مل کر گانا گائیں گے؟ 

اس پر علی حیدر نے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ چاہت کو اپنی زندگی گزارنے دو، یہ اس کا وقت ہے، آپ نہیں جانتے کہ اللہ نے اس کی کون سی دعا پوری کی ہے لہٰذا اس کے اور اللہ کے درمیان نہیں آئیں، آپ انہیں مزاح نگار، تفریحی یا جو چاہیں کہہ سکتے ہیں لیکن انہیں جینے دیں۔

تاہم اب حال ہی میں چاہت فاتح علی خان نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا اور علی حیدر کی بات کا جواب دیتے ہوئے ان کے گانے کا مذاق اڑایا اور طنزیہ کہا کہ علی حیدر کراچی کو چھوڑ کر امریکا چلے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بات نہیں اگر 20 کروڑ دینے کے باوجود وہ میرے ساتھ گانا نہ گائیں، میں جلد امریکا آرہا ہوں، میں غریب انسان ہوں میں 20 کروڑ روپے نہیں دے سکتا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *