مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشیں، ہزاروں افراد بے گھر، بھارتی پنجاب میں 37 ہلاکتیں


مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشیں، ہزاروں افراد بے گھر، بھارتی پنجاب میں 37 ہلاکتیں

جمنا سے پانی نئی دہلی کے نشیبی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے جس کے پیش نظر ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے/ فوٹو بھارتی میڈیا

مقبوضہ کشمیر میں 3 روز سے جاری شدید بارشوں نے تباہی مچادی جس سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر میں 3 روز سے ہونے و الی شدید بارشوں کے پیش نظر تقریباً 10 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

لینڈسلائیڈنگ کےسبب مقبوضہ سری نگر جموں شاہراہ بدستور بند ہے جب کہ ریلوے نظام متاثر ہوا ہے، سری نگر میں بھی لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقلی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب  شدید بارشوں کے بعد دریائے چناب اور دریائے جہلم میں شدید طغیانی  جب کہ ضلع بڈگام میں سیلابی صورتحال ہے۔

جہلم اور جمنا میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر

ادھر  دریائے جمنا اور جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر چلی گئی، سلال اور بگلیہار ڈیم کے دروازےکھول دیے گئے ہیں۔

جمنا سے پانی نئی دہلی کے نشیبی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے جس کے پیش نظر ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شدید بارش اور سیلاب کے بعد بھارتی ریاست پنجاب کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا، پنجاب میں طوفانی بارشوں اور پہلے سے ہی طغیانی کا شکار دریاؤں میں ڈیموں سے مزید پانی چھوڑنےکے باعث شدید تباہی سے37 افراد ہلاک اور ساڑھے 3 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں، سیلاب سے 1600 سے زائد دیہات زیر آب آئے ہیں جب کہ وسیع رقبے پر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

 6 ستمبر تک بارش جاری رہنے کا امکان 

بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے  نئی دہلی ، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں 6  ستمبر تک بارش جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *