گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی


گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی

فوٹو: فائل

اسکردو: پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر دیوسائی نیشنل پارک میں دوران کیمپنگ ریچھ نے حملہ کیا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوئیں۔

ڈاکٹر کے مطابق ریچھ کے ناخن لگنے سے قرۃ العین بلوچ کے دونوں بازو زخمی ہوئے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ قرۃ العین بلوچ کو ریجنل اسپتال اسکردو منتقل کیا گیا تھا جہاں طبی امداد کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *