Skip to content
  • Wednesday, 4 March 2026
  • 3:25 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان اور چین کے درمیان 4.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے21 مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط

حالیہ پوسٹس

  • آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا
  • جنگ کے آغاز سے اب تک 9 ہزار امریکی مشرق وسطیٰ سے نکل چکے ہیں: مارکو روبیو
  • پی ٹی آئی نے شرط رکھ دی
  • ایران کیخلاف جنگ سے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہوسکتی ہے: روسی وزیر خارجہ
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی
تازہ ترین

پاکستان اور چین کے درمیان 4.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے21 مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط

DAILY MITHAN Sep 5, 2025 0


پاکستان اور چین کے درمیان 4.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے21 مفاہمت کی  یادداشتوں پردستخط

فوٹو:@GovtofPakistan

پاکستان  اور  چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون  اور  سرمایہ کاری کے لیے 4.2  ارب  ڈالر مالیت کی 21 مفاہمت کی  یادداشتوں  پر  دستخط کرلیےگئے۔

بیجنگ میں پاکستان چین بی ٹو بی سرمایہ کاری کانفرنس کے موقع پر ایم او یوز اور جوائنٹ وینچرز پر دستخط کیےگئے۔ اس موقع پر اسحاق ڈار، دیگر وفاقی وزرا اور پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد   بھی موجود تھی۔

1.54 ارب ڈالر کے جوائنٹ وینچرز ہائی ٹیک، زراعت، میڈیکل سے متعلق کمپنیوں کے نمائندوں نے ایم او یوز پر دستخط کیے۔ کیمیکل و پیٹروکیمیکل، آئرن اسٹیل و تانبے، شمسی توانائی، الیکٹرک وہیکلز کے ایم اویوز اور جوائنٹ وینچرز پر دستخط کیےگئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  آج ہم سی پیک 2.0 کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، یہ سی پیک 2.0 بی ٹو بی سرمایہ کاری پر مشتمل ہے، زراعت کا شعبہ پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، چینی سرمایہ کار اپنے تجربات، سرمایہ کاری پاکستان کے زرعی شعبہ پر صرف کریں اور زراعت کو فروغ دیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین ٹیکسٹائل، چمڑے اور دیگر شعبوں کی صنعتوں کو پاکستان منتقل کرسکتا ہے، چین پاکستان کی افرادی قوت سے استفادہ کرسکتا ہے، چینی سرمایہ کاروں پر زور دیتا ہوں کہ وہ آگے بڑھیں اور ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں، الحمدﷲ پاکستان کی معیشت اب مستحکم ہے، اقتصادی اشاریے مستقبل کی مثبت پیشرفت کی نشاندہی کر رہے ہیں، قلیل المدتی، وسط مدتی اور طویل المدتی سطح پر معاشی ترقی ہوگی، چینی صدر کے پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کی بدولت یہ سب ممکن ہوا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان کا مخلص، سچا دوست ہے جو ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے، زلزلہ ہو یا سیلاب، ہرمشکل میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا، ایسی کسی اور ملک کی مثال نہیں ملتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی بھائیوں اور بہنوں کی پاکستان میں سکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے، آئیں آگے بڑھیں اور معاشی منظرنامے کو تبدیل کریں، آئیں چین اور پاکستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
جنگ کے آغاز سے اب تک 9 ہزار امریکی مشرق وسطیٰ سے نکل چکے ہیں: مارکو روبیو
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی نے شرط رکھ دی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کیخلاف جنگ سے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہوسکتی ہے: روسی وزیر خارجہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
خلیجی ممالک کے پاس میزائل گرانے والے انٹرسیپٹرز کا ذخیرہ ختم ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
‘جنوبی پنجاب کو اپنی آواز دوبارہ مل گئی’ پی ایس ایل میں ملتان کی واپسی پر علی ترین کا ردعمل آگیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
سیالکوٹ اسٹالینز کا نام تبدیل کرکے ملتان سلطانز رکھ دیا گیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اڈیالہ جیل میں پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران پر حملے کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے: اماراتی حکومت کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی تاریخی مندی کے بعد آج 100 انڈیکس کی واپسی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے: فضل الرحمان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے آنتوں کے کینسر کی 5 علامات جانیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
نئی گھریلو ملازمہ پہلے ہی روز 80لاکھ کے زیورات اورگھڑیاں چوری کرکے فرار
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا سب سے عجیب اسمارٹ فون جو آگ جلانے کا کام کرسکتا ہے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
کمرشل پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں: پی اے اے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
شادی کی پیشکش کیلئے گاڑی میں 900 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنیوالا شخص
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے سعودی شہر ریاض چھوڑ دیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی تجزیہ کار کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026