فرحان غنی سے متعلق پولیس رپورٹس پر آئندہ سماعت پر فیصلہ کرینگے: عدالت


فرحان غنی سے متعلق پولیس رپورٹس پر آئندہ سماعت پر فیصلہ کرینگے: عدالت

فائل فوٹو

کراچی: انسداد دہشتگردی کی عدالت فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان کے حوالے سے پولیس رپورٹ پر فیصلہ آئندہ سماعت پر کرے گی۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی منتظم عدالت میں  ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی اور دیگرکے خلاف سرکاری ملازمین پر تشدد اور دھمکانےکےکیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں  تفتیشی افسر محمد وسیم عدالت میں پیش ہوئے جب کہ فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوگئے۔

دوران سماعت وکیل صفائی نے کہا کہ عدالتی حکم پر ملزمان آگئے ہیں،  میری گزارش ہے درخواست منظور کی جائے۔

عدالت نے کہا کہ اے ٹی اے کی دفعہ حذف کرنی تھی تو لگائی کیوں،  اے ٹی اے نہیں لگاتے، سیدھا مجسٹریٹ کے پاس پیش کرتے۔

وکیل صفائی نے کہا گزارش ہے کہ مجسٹریٹ کو آرڈر کیا جائے تاکہ وہ اس معاملے کو دیکھے، میرے مؤکل کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا ہے۔

اس پر عدالت نے کہا کہ درخواست پر قانون کے مطابق حکم نامہ جاری کریں گے۔ 

عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ کب جارہے ہیں اور کب واپس آئیں گے؟ فرحان غنی نے عدالت کو بتایا میں کل صبح جارہا ہوں اور 19 ستمبر کی واپسی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ  آپ کی ٹکٹ کنفرم ہیں؟ جس پر فرحان غنی نے کہا جی میری ٹکٹ کنفرم ہیں۔

عدالت نے کہا تو پھر آئندہ سماعت 20 ستمبر کو رکھ لیتے ہیں تاہم فرحان غنی نے 22 ستمبر کو سماعت رکھنے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

وکیل صفائی نے کہا عدالت سے استدعا ہے کہ آئندہ سماعت پر فرحان غنی کو استثنیٰ دیا جائے اس پر عدالت نے وکیل صفائی کی زبانی استدعا مسترد کردی اور کہا کہ آئندہ سماعت پر پولیس رپورٹس پر فیصلہ کریں گے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت  22 ستمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہےکہ پولیس رپورٹ کے مطابق مدعی مقدمہ کی جانب سے مقدمہ واپس لینے کے بعد پولیس نے فرحان غنی کو رہا کردیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *