Skip to content
  • Friday, 24 April 2026
  • 5:05 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اگست کے دوران عسکریت پسندانہ کارروائیوں میں خطرناک حد تک اضافہ

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
تازہ ترین

اگست کے دوران عسکریت پسندانہ کارروائیوں میں خطرناک حد تک اضافہ

DAILY MITHAN Sep 2, 2025 0

[ad_1]

اگست کے دوران عسکریت پسندانہ کارروائیوں میں خطرناک حد تک اضافہ

143 عسکریت پسندوں کے حملوں کے ریکارڈ کے ساتھ ماہ اگست ایک دہائی کے دوران سب سے مہلک مہینہ بن گیا، رپورٹ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان میں اگست 2025 کے دوران عسکریت پسندانہ کارروائیوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور  جولائی کے مقابلے میں عسکریت پسند حملوں میں 74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز (PICSS) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 143 عسکریت پسندوں کے حملوں کے ریکارڈ کے ساتھ ماہ اگست ایک دہائی کے دوران سب سے مہلک مہینہ بن گیا جس نے فروری 2014 سے اب تک کے تمام ماہانہ اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2025 میں تشدد کی لہر میں 294 افراد جان سے گئے جن میں سکیورٹی فورسز کے 73 اہلکار شہید ہوئے، 62 عام شہری اور ایک حکومت نواز امن کمیٹی کا رکن جاں بحق ہوا جب کہ158 عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اگست میں ہی 231 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 129 سکیورٹی اہلکار، 92 عام شہری، 8 عسکریت پسند اور 2 امن کمیٹی کے ارکان شامل ہیں جب کہ عسکریت پسندوں نے10 افراد کو اغوا بھی کیا۔ 

پی آئی سی ایس ایس کے مطابق جولائی کے مقابلے میں اگست میں سکیورٹی فورسز کی اموات میں 100 فیصد اضافہ اور زخمیوں میں 145 فیصد اضافہ ہوا،عسکریت پسندوں کی ہلاکتوں میں 27 فیصد جب کہ عام شہریوں کی ہلاکتوں میں 20فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں ہونے والے 28 حملوں کے نتیجے میں 52 ہلاکتیں ہوئیں، ان ہلاکتوں میں 23 سکیورٹی اہلکار، 21 عام شہری اور 8 عسکریت پسند شامل ہیں جب کہ 45 افراد زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق قابل ذکر بات یہ ہے کہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان میں 50 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جو جون 2015 کے بعد آپریشنز میں عسکریت پسندوں کی ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے جب کہ انٹیلی جنس آپریشنز میں بی ایل اے اور بی ایل ایف کے کیمپوں کو ختم کر دیا گیا اور دونوں گروپوں کے اہم کمانڈروں کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق انٹیلیجنس بیورو ( آئی بی ) نے ممکنہ طور پر ایک ہائی پروفائل حملے کو ناکام بناتے ہوئے ایک ممکنہ خودکش حملہ آور اور اس کے ہینڈلر کو گرفتار کر کے اسلام آباد کو نشانہ بنانے والی ٹی ٹی پی کی ایک اہم سازش کو ناکام بنایا۔

پی آئی سی ایس ایس کے مطابق سب سے زیادہ تشویشناک اضافہ صوبہ خیبر پختونخوا میں خاص طور پر قبائلی اضلاع (سابقہ ​​فاٹا) میں ہوا جس میں 51 عسکریت پسندوں کے حملے ہوئے جو کہ 200 فیصد اضافہ ہے جب کہ ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں میں 124 فیصد اضافہ ہوا جن کی تعداد 74 ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے (آباد اضلاع) بھی اسی طرح متاثر ہوئے، کے پی کے سیٹلڈ اضلاع میں ہونے والے 55 حملوں میں 56 ہلاکتیں ہوئیں، ان اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے 24 عسکریت پسندوں کو ہلاک اور 16 کو گرفتار کیا، جولائی کے مقابلے میں ان اضلاع میں ہونے والے حملوں میں 53 فیصد، اموات میں 60 فیصد اضافہ اور زخمیوں میں 153 فیصد اضافہ ہوا۔ 

پی آئی سی ایس ایس کے مطابق کے مطابق مجموعی طور پر خیبرپختونخوا صوبے میں 106 عسکریت پسندوں کے حملے ہوئے جو 10 سالوں میں سب سے زیادہ ماہانہ تعداد ہے، باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں آپریشنز شروع کیے گئے جن میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کا صفایا کیا گیا تاہم ان علاقوں میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگست میں سندھ میں 6 حملے ہوئے جس میں  6 شہری جاں بحق اور اور 2 سیکورٹی اہلکار  شہید ہوئے جب کہ سکیورٹی فورسز نے کراچی سے 11عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا۔ 

پی آئی سی ایس ایس کے مطابق پنجاب میں 2 حملے ہوئے جن میں ڈیرہ غازی خان میں ٹی ٹی پی نے حملہ کیا جب کہ راولپنڈی میں ایک نوجوان عالم کا قتل ہوا اور ان واقعات کے نتیجے میں ایک شہری اور ایک حملہ آور کی موت واقع ہوئی۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026