دنیا سیاسی مفادات کیلئے دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنیوالے ممالک کے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی: وزیراعظم


دنیا سیاسی مفادات کیلئے دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنیوالے ممالک کے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی: وزیراعظم

بلوچستان، خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں: شہباز شریف کا ایس سی او اجلاس سے خطاب/ فوٹو پی ایم ہاؤس

تیانجن: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دنیا سیاسی مفادات کے لیے دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنےوالے ممالک کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی۔

چین کے شہر تیانجن میں جاری 25 ویں ایس سی او سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شاندار میزبانی اور  بھر پور انتظامات پر صدر اور حکومت چین کا شکر گزار ہوں، ایس سی او علاقائی تعاون و انضمام کے فروغ کے لیے پاکستان کے دیر پا عزم کی عکاسی ہے۔  

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کثیر الجہتی، مکالمے اور سفارت کاری کی طاقت پر یقین رکھتاہے، کسی بھی ملک کے لیے خود مختاری اور علاقائی سالمیت سے بڑھ کر کچھ نہیں اور پاکستان ایس سی او ارکان اور ہمسایہ ممالک کی خودمختاری وعلاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔

دنیا سیاسی مفادات کیلئے دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنیوالے ممالک کے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی: وزیراعظم

فوٹو: وزیراعظم ہاؤس 

 وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان ایک بہترین منصوبہ ہے، ہم تمام بین الاقوامی اور دوطرفہ معاہدوں کا احترام کرتے ہیں، معاہدوں کے مطابق پانی تک بلا رکاوٹ رسائی ایس سی او کے مقاصد کو مزید مستحکم کرےگی۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے معمول کے تعلقات چاہتاہے اور اس کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے خواہاں ہیں، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے جامع مکالمے کی ضرورت ہے، جامع مکالمے سے تمام دیرینہ مسائل حل کیے جاسکیں گے۔ 

غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں جاری ظلم اوربھوک ہمارے اجتماعی ضمیر پر نہ ختم ہونے والا زخم ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے منظور کردہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے،  ظلم و خونریزی کے فوری خاتمے کا مطالبہ دہراتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی ،علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی پورے خطے کے لیے سنگین خطرہ ہیں، دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر صورت کی مذمت کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا سیاسی مفادات کے لیے دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے والے ممالک کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، گھناؤنے جرائم کے ذمہ داروں اور ان کے سہولت کاروں کو جوابدہ ہونا ہوگا۔ 

 وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، مستحکم افغانستان نہ صرف ہمارے بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *