
پاکستانی اداکارہ نتاشا علی نے ہمارے معاشرے کے اہم پہلو اور مسئلے پر روشنی ڈالی ہے۔
حال ہی میں مارننگ شو میں شرکت کے دوران نتاشا علی نے بھائی کی بیویوں کی جانب سے بیوہ، غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ نندوں کے ساتھ اختیار کیے جانے والے رویے پر بات کی۔
انہوں نے کہا ‘اگر لڑکی غیر شادی شدہ ہے تو اس کا پورتا حق ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کے گھر رہے، اس پر تو کسی بھابھی کا بنتا ہی نہیں کہ وہ اسے بوجھ سمجھے یا اس سے اختلافات رکھے یا نفرت کرے’۔
اداکارہ نے کہا ‘اکثر بھابھیاں پنگے لینے کی کوشش کرتی ہیں جو نہیں کرنا چاہیے، اس کے علاوہ طلاق یافتہ یا بیوہ خواتین بھی ماں باپ کے پاس ہی آئیں گی نا، کہیں جاکر خود کو مار تو نہیں دیں گی، بہت سی لڑکیاں ہیں جو نوکری نہیں کرسکتیں تو وہ کہاں جائیں گی؟’
نتاشا نے کہا ‘اگر یہ لڑکیاں اپنے ماں باپ کے گھر ہیں تو تمام بھابھیوں کو ان کی عزت کرنی چاہیے’۔
اداکارہ کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین ملے جلے تبصرے کررہے ہیں، کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، نندوں کو بھی چاہیے کہ بھابھیوں کی عزت کریں اور سلیقے سے رہیں۔
Leave a Reply