Skip to content
  • Tuesday, 21 April 2026
  • 8:41 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کس بات کے ٹرمپ بھی گرویدہ؟

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کس بات کے ٹرمپ بھی گرویدہ؟

DAILY MITHAN Aug 30, 2025 0

[ad_1]

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کس بات کے ٹرمپ بھی گرویدہ؟

فوٹو: فائل

پاک بھارت جنگ بندی پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ردعمل نے امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کو  ایسا مشتعل کیا کہ امریکی حکومت کی نظر  میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان پسندیدہ ملک کا درجہ اختیار کرگیا۔

امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں بھارت کئی لحاظ سے ٹرمپ انتظامیہ کی قربت میں رہا۔ فوجی حکمت عملی بنانے والے بھی انڈو پیسیفک علاقے میں بھارت کو خصوصا چین کیخلاف چوکیدار قرار دیتے رہے جبکہ نائن الیون کے واقعہ کے بعد سے پاکستان کا خاطر خواہ امیج نہیں تھا۔

امریکی اخبار کے مطابق کانگریس سے پہلے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی ستائش سے صورتحال بدلنا شروع ہوئی اور   واشنگٹن میں پاکستان کی وکالت کرنیوالے نئے چہرے سامنے آنے لگے۔

اخبار کے مطابق پہلگام واقعےکا الزام لگاکر بھارتی وزیراعظم نے پاکستان پر حملہ کیا تو وہ بھارتی فوج کی برتری دکھانےکا ارادہ کیے ہوئے تھے تاہم پاکستان کی جانب سے بھارت کے کئی طیارے مار گرائے جانے کے سبب اس کے بڑی حد تک منفی اثرات سامنے آئے۔

اخبار کاکہنا ہےکہ پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ نےکردار ادا کیا اور دونوں ملکوں پر زور دیا کہ کشیدگی ختم کریں۔ پاکستان نے بات مان لی، ڈونلڈ ٹرمپ کی ستائش کی اور انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد بھی کردیا۔ اسطرح ٹرمپ کو عظمت ملی جبکہ بھارت نے اس بات کی ہی تردید کردی کہ امن قائم کرنے میں صدر ٹرمپ نے کوئی کردار ادا کیا تھا۔

اخبار نے لکھا کہ پاک بھارت تنازعہ کے بعد نریندر مودی کا دورہ واشنگٹن بھی ممکن نہ ہوسکا جبکہ صدر ٹرمپ نے پاکستانی فوج کے سب سے طاقتور شخص فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں لنچ پر میزبانی کی۔

اخبار کے مطابق اکثرہنگامہ خیزی کا شکار خطے میں آرمی چیف عاصم منیر کا احترام ایک ایسے شخص کے طور پرکیا جاتا ہے جو مشکل حالات میں بھی انتہائی پُرسکون اور باصلاحیت رہتے ہیں۔

اخبار نے لکھا کہ اسٹریٹیجک آوٹ لُک میں جنرل عاصم منیر کی مستقل مزاجی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو متاثر کیا اور صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تعلق بڑھا اور ایک ماہ بعد ہی صدر ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ انتہائی غیرمعمولی اقتصادی سمجھوتے کرنے کااعلان کردیا جبکہ روس سے تیل خریدنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر کہیں زیادہ ٹیرف عائد کردیا۔

اخبار کے مطابق یہ سوال اب بھی قائم ہے کہ پاک امریکا تعلقات کتنے پائیدار ہیں کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ تو شاید اسلام آباد کو پسندیدگی سے دیکھ رہی ہے مگر یہ واضح نہیں کہ واشنگٹن میں اس بات پر ادارہ جاتی اتفاق رائے ہے یا نہیں۔

اخبار کے مطابق مودی پاکستان سے بدلہ لینےکےلیے سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھ سکتےہیں، پانی کو ہتھیار کے طورپر استعمال کرنے کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ بی جے پی کو بہار کے الیکشن میں کڑے امتحان کا سامنا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشتگرد قرار دیا جانا مودی کو وارننگ ہےکہ وہ پاکستان میں مداخلت سے باز رہے۔ اخبار نے لکھاکہ اس صورتحال میں یہ دیکھنا بھی باقی ہےکہ آیا نریندر مودی دنیا کے طاقتور ترین شخص سے جھگڑا مول لیتے ہیں یا نہیں؟

اخبار کے مطابق کم یاب معدنی ذخائر یا آئل اینڈ گیس سیکٹر میں پاک امریکا تجارتی تعلقات وسیع ہوتے ہیں تو بھارت کے مقابلے میں پاک امریکا تجارت کا حجم تبدیل ہوسکتا ہے، اخبار کا کہنا ہے کہ  وائٹ ہاؤس کی توجہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب ہے اور اب یہ اہم ہوگا کہ پاکستان اپنے معاشی اور فوجی پتے کیسے کھیلتا ہے تاکہ ٹرمپ پاکستان سے خوش رہیں۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026