
صوبہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ نئے ڈیمز اور ریزر وائر بنانے سمیت جو کرنا پڑا کریں گے اور ایک سال میں ایسے اقدامات کروں گی کہ اگر اگلے سال سیلاب آئے تو تباہی نہ ہو۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھاکہ بارش کے ایک ساتھ تین چار اسپیلز اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے سنگین چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ریسکیو کی غیرمعمولی تیاریوں اور ارلی وارننگ سسٹم کی وجہ سے بڑے نقصان سے بچ گئے اور بروقت سیلاب زدہ علاقوں سے متاثرین کی منتقلی سے ہزاروں جانیں بچالی گئیں۔
ان کا کہنا تھاکہ یہ میری وزارت اعلیٰ کے دوران پہلا سیلاب ہے، ایک سال میں ایسے اقدامات کروں گی کہ اگر اگلے سال سیلاب آئے تو تباہی نہ ہو، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور اپنی ٹیم کو آئندہ سیلاب سے بچنے کا پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھاکہ نئے ڈیمز اور ریزر وائر بنانے سمیت جو کرنا پڑا کریں گے۔
Leave a Reply