علی ظفر بہت پیارا آدمی ہے، میری ہر ہفتہ اس سے بات ہوتی ہے: سونو نگم


علی ظفر بہت پیارا آدمی ہے، میری ہر ہفتہ اس سے بات ہوتی ہے: سونو نگم

ایک اور انٹرویو میں سونو نگم نے لیجنڈ پاکستانی گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا شکریہ ادا کیا__فوٹو: فائل

بھارتی سپر اسٹار گلوکار سونو نگم نے انکشاف کیا ہےکہ ان کی عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اسٹار علی ظفر  سے تقریباً ہر ہفتہ ہی بات ہوتی ہے۔

حال ہی میں سونو نگم کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں وہ علی ظفر کی پذیرائی کررہے ہیں۔

وائرل کلپ میں سونو نگم نے کہا کہ علی ظفر سے میری ہر ہفتہ یا دو ہفتہ بعد بات ہوتی ہے، وہ بہت پیارا آدمی ہے، بہت ہی اچھا شخص ہے تو جو ہمارے ذہن کے لوگ ہیں، ہمارا ان سے پیار رہتا ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور انٹرویو میں سونو نگم نے لیجنڈ پاکستانی گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا شکریہ ادا کیا۔

سونو نگم نے کہا کہ یقینی طور وہ (عطا اللہ) میری زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں، جب میرا کیرئیر ان کے گانوں سے شروع ہوا، تو انہوں نے مجھے فون کیا اور کہا ‘مسٹر سونو، میں پاکستان سے عطا اللہ عیسیٰ خیلوی ہوں اور میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ نے اسے بہت اچھا گایا تھا’۔

انہوں نے کہا کہ میں اس وقت صرف 19 برس کا تھا، میں ان کا مقروض ہوں، میں اپنی تمام کامیابیوں کا سہرا ان کو دیتا ہوں، اور اچھا صلہ میرے کیریئر کا اہم موڑ تھا، ایک ایسا گانا جسے ہندوستان کے ہر فرد نے سنا۔

واضح رہے کہ بھارتی گلوکار نے اپنے کیریئر کا آغاز عطا اللہ کے مشہور گانے ’اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا‘ سے کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *