سونو نگم نے عطااللہ عیسیٰ خیلوی کو اپنی کامیابی کا شراکت دار قرار دیدیا


سونو نگم نے عطااللہ عیسیٰ خیلوی کو اپنی کامیابی کا شراکت دار قرار دیدیا

سونو نگم کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت گلوکاری کے حوالے سے گفتگو کی/ فائل فوٹو

بالی وڈ کے پلے بیک گلوکار سونو نگم نے پاکستان کے لیجنڈ گلوکار  عطااللہ عیسیٰ خیلوی کو اپنی کامیابی کا شراکت دار قرار دیدیا۔

سونو نگم کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت گلوکاری کے حوالے سے گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کی زندگی میں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی کیا اہمیت ہے؟ اس کے جواب میں گلوکار نے کہا کہ میری زندگی میں بہت اہمیت ہے اور وہ پیارے انسان ہیں۔

سونو نگم نے کہا کہ میں 19 سال کا تھا اور میرے کیرئیر کا آغاز تھا، جب مجھے پاکستان سے عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی کال آئی،  انہوں نے میری تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت اچھا گانا گاتے ہیں۔

بالی وڈ گلوکار نے مزید کہا کہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی میری کامیابی میں شریک ہیں جس کیلئے میں ان کا شکر گزار ہوں، ان کے گانوں سے میری پہچان بنی،  اچھا صلہ میرے کیرئیر کا اہم موڑ تھا، ایک ایسا گانا جسے ہندوستان کے ہر فرد نے سنا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *