
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈا پور نے قومی اسمبلی کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سےاستعفیٰ دے دیا۔
رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے استعفے سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کو خط بھیج دیا جس میں فیصل امین نےکہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کی ہدایت پر اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے اور ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی ہدایت کی تھی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو ہدایات دی ہے کہ قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہوجائیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیرسٹرگوہر اور سلمان اکرم راجہ کو ہدایات دیں اور کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لیکر ان انتخابات کو قانونی جواز فراہم نہیں کرنا چاہیے۔
Leave a Reply