جہلم میں مذہبی اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا


جہلم میں مذہبی اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

 ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ اور 295 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا: پولیس— فوٹو:فائل

جہلم میں مذہبی اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق محمد علی مرزا کے خلاف شہری کی درخواست پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے بتایاکہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ اور 295 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انجینیئر محمد علی کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا اور ان کو جیل میں نظربند کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد علی مرزا کی اکیڈمی کوناخوشگوار واقع سے بچنے کےلیے سیل کر دیا گیا ہے اور اکیڈمی اور گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *