کے پی میں سیلاب سے 406 ہلاکتیں ، بونیر میں سب سے زیادہ 237 اموات ہوئیں


کے پی میں سیلاب سے 406 ہلاکتیں ، بونیر میں سب سے زیادہ 237  اموات ہوئیں

سیلاب کے نتیجے میں بونیر میں سب سے زیادہ 237 افراد جاں بحق ہوئے: رپورٹ/فوٹوبی بی سی 

پشاور :  پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)   نے  خیبرپختونخوا میں سیلاب سے  ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق  کے پی میں  بارشوں سمیت مختلف حادثات کے نتیجے میں اب تک 406 افراد جاں بحق  اور 245 زخمی ہوچکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ  جاں بحق  ہونے والے افراد میں 131 مرد،167 خواتین اور 108 بچے شامل ہیں جب کہ بارشوں کے دوران 121 مرد، 92 خواتین اور 32 بچے زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب کے نتیجے میں بونیر میں سب سے زیادہ 237 افراد جاں بحق ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق سیلاب کے نتیجے میں  مجموعی طور پر 2 ہزار810 گھروں کو نقصان پہنچا، اس کے علاوہ 2 ہزار136 گھر جزوی اور 674 گھر مکمل تباہ ہوئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *