جولائی 2024 کے مقابلے میں پاکستان کو جولائی 2025 کی غیر ملکی فنڈنگ میں26 کروڑ ڈالر کا اضافہ


جولائی 2024 کے مقابلے میں پاکستان کو جولائی 2025 کی غیر ملکی فنڈنگ میں26 کروڑ ڈالر کا اضافہ

جولائی 2024 میں پاکستان کو 43 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز کی فنڈنگ ملی تھی جو جولائی 2025 میں بڑھ کر تقریباً 26 کروڑ ڈالرز زیادہ ہو گئی/ فائل فوٹو

اسلام آ باد : پاکستان کو جولائی2025 میں 69 کروڑ ڈالرز  سے زائد کی غیر ملکی فنڈنگ ملی۔

وزارتِ اقتصادی امور کی رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے مہینے جولائی 2025 میں پاکستان کو 69 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنڈنگ موصول ہوئی۔

اعدادوشمار کے مطابق جون 2025 میں غیر ملکی فنڈنگ 5 ارب 25 کروڑ ڈالرز رہی تھی جس کے مقابلے میں جولائی میں 4 ارب 55 کروڑ ڈالرز کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سالانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو جولائی 2024 میں پاکستان کو 43 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز کی فنڈنگ ملی تھی جو جولائی 2025 میں بڑھ کر تقریباً 26 کروڑ ڈالرز زیادہ ہو گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ ماہانہ بنیادوں پر بڑی کمی سامنے آئی ہے لیکن گزشتہ سال کے مقابلے میں بیرونی فنڈنگ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *