بھارت کو جہاں سے سستا تیل ملا، وہیں سے خریدے گا: بھارتی سفیر


بھارت کو جہاں سے سستا تیل ملا، وہیں سے خریدے گا: بھارتی سفیر

بھارتی سفیر نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر اضافی محصولات کو غیر معقول، غیر منصفانہ اور بلاجواز قرار دیا/ فائل فوٹو

روس میں بھارت کے سفیر  ونے کمار نے  کہا ہےکہ بھارت کو بھی جہاں سے سستا تیل ملے گا وہیں سے خریدے گا۔

روسی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں روس میں بھارت کے سفیر ونے کمار نے کہا کہ امریکا خود  بھی اور  یورپ سمیت دیگر ممالک روس سے تجارت کر رہے ہیں، بھارت کو بھی جہاں سے سستا تیل ملے گا وہیں سے خریدے گا۔

بھارتی سفیر نے کہا کہ بھارت روس تجارت دو طرفہ تعلقات اور باہمی مفادات پر مبنی ہے، بھارتی حکومت قومی مفادات کے تحفظ کے لئے اقدامات جاری رکھے گی۔

بھارتی سفیر نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بھارت پراضافی محصولات کو غیرمعقول، غیر منصفانہ اور بلاجواز ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *