حماد اظہر کا والد کی خالی نشست این اے 129 سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان


حماد اظہر کا والد کی خالی نشست این اے 129 سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے  رہنما حماد اظہر نے اپنے والد میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 لاہورسے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ انہوں نے والدہ کی ہدایت پر این اے 129 کا ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

حماد اظہر نے کہا کہ ان کے والد مرحوم 82 سال کی عمر میں پچھلا الیکشن لڑ چکے ہیں ، پولیس نے ان کے والد کو ہراساں کیا ، انہیں گرفتار کیا ، ان کے گھر پر بار بار چھاپے مارے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والد کے اکلوتے بیٹے اور فیملی کے واحد وارث ہیں ، وہ اپنی والدہ کو ایک اور صدمے سے دوچار نہیں کرنا چاہتے۔

حماد اظہر کا والد کی خالی نشست این اے 129 سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

فوٹو: اسکرین شاٹ حماد اظہر ایکس اکاؤنٹ

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ان کا فارم 47 والی پارلیمنٹ کا حصہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں، پی ٹی آئی اگر بائیکاٹ نہیں کرتی تو ان کے کزن ارسلان ظہیر کو ضمنی الیکشن لڑایا جائے ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *