پاکستان ریلوے کا کراچی سے لاہور بلٹ ٹرین چلانے کا منصوبہ،ٹرین کی رفتار کیا ہوگی؟


پاکستان ریلوے کا کراچی سے لاہور بلٹ ٹرین چلانے کا منصوبہ،ٹرین کی رفتار کیا ہوگی؟

پاکستان ریلوے سال 2030 تک کراچی سے لاہور کے درمیان تیز رفتار بلٹ ٹرین چلانے کا منصوبہ رکھتی ہے: ریڈیو پاکستان/ فائل فوٹو

پاکستان ریلوے نے کراچی سے لاہور کے درمیان تیز رفتار بلٹ ٹرین چلانے کا  اعلان کیا ہے۔ 

ریڈیو پاکستان نے اپنی ایک رپورٹ میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ریلوے سال 2030 تک کراچی سے لاہور کے درمیان تیز رفتار بلٹ ٹرین چلانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق حنیف عباسی نے بتایا کہ 1215 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ریل لائن سی پیک منصوبے کے تحت 6.8 ارب ڈالر کی لاگت سے اپ گریڈ ہونے والی کراچی سے پشاور مین لائن ون ( ML-1) کا حصہ ہوگی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی  یہ ٹرین 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی جب کہ حیدرآباد، ملتان اور ساہیوال میں اس ٹرین کے اسٹاپ ہونگے۔ 

رپورٹ کے مطابق منصوبے کو چین کی مدد سے مکمل کیا جائے گا اور اس میں چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن بھی شامل ہوگی جب کہ منصوبے کے تحت ریلوے کے ڈبل ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائے گا، نئے پلوں کی تعمیر ہوگی اور جدید سگنل سسٹم کا نظام بھی لگایا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کراچی سے روہڑی تک ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کیلئے 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *